
8
نومبر 2022ء بروز منگل خیر خواہی اُمت کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
ذمہ داران اور محافظِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
صوبہ
پنجاب کے ذمہ دار حاجی رضا عطاری اور ڈویژن
ذمہ دار سید نعمان عطاری نے مدنی مشورہ میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کام کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے اور
اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ عطیات بکس رکھنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ :
محمد آفتاب عطاری شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلا دعوت اسلامی کی جانب سے ڈبہ سکھر سندھ میں میلاد اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلا اور وہاں
موجود دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک
کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے پچھلے دنوں گورنمنٹ
ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل
اور اساتذہ نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں شعبہ تعلیم گوجرانوالہ
ڈویژن کے ذمہ دار نے ’’ باطنی گناہوں کے بارے میں معلومات‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کے مطابق اپنی اور اسٹوڈیٹس کی تربیت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔مزید انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ (
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپائر کالج منڈی
بہاؤالدین میں محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس
میں پرنسپل، پروفیسرز اور طلبہ شریک ہوئے۔
محفلِ
میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ
کریم و نعتِ رسول علیہ
السلام
سے کیا گیا پھر مبلغِ دعوت ِاسلامی نے ’’ سیرتُ
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

21
اکتوبر 2022ء کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ
کالج منڈی بہاؤالدین میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں پرنسپل، پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تلاوت و نعتِ رسول مقبول کے بعد’’
سیرتِ رسول عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی
کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز حاضرین کو ہر ہفتہ مدنی چینل کا اہم سلسلہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے وقتاً فوقتاً چلنے والے
علم دین کے دیگر پروگرامز بھی دیکھنے کی دعوت دی۔ (
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3 نومبر2022ء کو لیڈر کالج حویلیاں ایبٹ آباد میں ماہانہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
بعدازاں شعبہ تعلیم خیبر
پختونخوا کے اظہر سعید عطاری نے ’’سیرتِ
مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(
رپورٹ : غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
.jpeg)
جشنِ خیر الوریٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے پاکستان کے شہر عارف والہ ڈسٹرکٹ
پاکپتن میں واقع سپیرئیر کالج میں میلاد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قران و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سےکیا گیا جبکہ نگرانِ شعبہ عبد الوہاب عطاری نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ارشد حسن عطاری رکنِ زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عارف والہ شہر ڈسٹرکٹ
پاکپتن کے فرنٹیئر کالج میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد

شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر عارف والہ ڈسٹرکٹ پاکپتن میں واقع فرنٹیئر کالج
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قران و نعتِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ شعبہ عبد الوہاب
عطاری نے سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ پر عمل
کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے شرکائے اجتماع کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ارشد
حسن عطاری رکنِ زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ہری
پور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق ذمہ داران نے پاکستان میڈیکل اسٹور ہری
پور، فیصل ہول سیل مین بازار ہری پور، مدینہ ہوٹل مین بازار ہری
پور، سکندر پور شوروم ہری پور اور عروج کلاتھ ہاوس مین
بازار ہری پور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار حافظ
بلال عطاری نے ان حلقوں میں موجود تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی
تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا اور بعض نے ٹیلی تھون
جمع بھی کروایا۔اس موقع پرصوبائی ذمہ دار کے ہمراہ شعبے کے مختلف سطح کے ذمہ داران موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطارنے شعبہ
خدام المساجد و المدارس کےذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسڑکٹ کورنگی کراچی کے ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے
مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ذمہ داران سمیت
مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شعبے کے ڈسڑکٹ نگران عرفان عطاری، ٹاون نگران راحیل عطاری،
سٹی ذمہ دار یوسف عطاری اور وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں بڑی گیارہویں
شریف کے موقع پر بیلجیئم (Belgium) کے
شہر اینٹورپ (Antwerp) میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد ہوا جس میں اینٹورپ،
برسلز (Brussels)، گھینٹ (Ghent) اور ورویئرز (Verviers) کے رہائشی اسلامی بھائیوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع کا آغاز حافظ
امیر سلیم عطاری نے تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا اور نعت خواں نوید عطاری اور سلمان
برکاتی نے نعت شریف اور منقبت کے نذرانے پیش کئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی علی قریشی عطاری نے ”حدیثِ
قدسی اور شانِ غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کو غوثِ پاک رحمۃاللہ
علیہ کے
مقام و مرتبے کے بارے میں بتایا نیز انہیں غوث پاک رحمۃاللہ
علیہ کی سیرت
پر عمل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں حاجی علی قریشی
نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے
والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و
سلام پڑھا گیا جبکہ حاجی علی قریشی عطاری نے دعا کروائی۔(غیاث الدین عطاری)
صفورہ
ٹاؤن کراچی میں ملیشین لرننگ حب پروفیشنل
انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ سیشن
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر صفورہ ٹاؤن میں قائم ملیشین لرننگ حب پروفیشنل انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں آئی ٹی اور دیگر کورسز سے وابستہ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
کراچی سٹی شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد مہشید عطاری
نے طلبہ میں ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکیوں میں استقامت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔
اس کے بعد ادارے کے اونر کو دورانِ
ملاقات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے والی مدنی عطیات مہم میں حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی جس پر ادارے کے چیئرمین زہیر احمد صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ : محمد مہشید، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )