دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں حیدرآباد ڈویژن جامشورو میں قائم لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں راضی ہاسٹل میڈیکل جامشورو سے وابستہ کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مقصد میلاد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم ذمہ دار جنید عطاری بھی موجود تھے ۔( رپورٹ : محمد مہشید، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن شیڈول کے دوران یوسی خیرپور جوسو، گوٹھ پکھو کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے مختلف تاجر حضرات سے ملاقات کی اور انہیں راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال دینے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تاجر حضرات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔بعدازاں تاجر حضرات کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں علم دین کے چراغ کو روشن کرنے،  عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابہ واہل بیت کی محبت کے درس کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 10 نومبر 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اسی طرح فیضان مدینہ علی ٹاؤن نزد ریجنل سوئی گیس آفس نیو سیٹلائٹ سرگودھا میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ملیر ماڈل ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، شاہ ابو البرکات گلبرگ ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کھڑی شریف میر پور میں نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مورو کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوری کو رقم اور چیک پیش کئے اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت کے نگران سیّد محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت کے نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جامع مسجد نور علی شاہ بخاری اورنگی ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ ڈسٹرکٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف ایونٹس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ ذمہ دار وصی اللہ عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نوابشاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے ایک ٹریول ایجنسی کے اونر محمد احسان عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوری نے اونر محمد احسان عطاری کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ رکنِ شوریٰ کو چیک پیش کیا۔

بعدازاں رکنِ شوری ٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا نیا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئمہ مساجد کے تحت کراچی میں یورپ کے ائمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں

عرفان عطاری اٹلی ائمہ ذمہ دار، مزمل عطاری گریس ائمہ ذمہ دار اور اورسیز ائمہ ذمہ دار شعبان عطاری مدنی نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آئمہ کے درمیان ’’راہِ خدا میں خرچ ‘‘کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دینی کاموں کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ٹیلی تھون مہم میں بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور اسی کے ساتھ ساتھ صدقات کے شرعی مسائل بیان فرمائے۔(رپورٹ : شعبان مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


6نومبر 2022ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کے اجتماع کے سلسلے میں حلقہ لگا جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نوابشاہ سٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے مختلف تاجران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز ٹیلی تھون کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں تاجران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام8 نومبر 2022ء  بروز منگل پنڈی ڈویژن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مشورے میں صوبہ پنجاب تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار حاجی رضا عطاری نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے پھر سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے لئے عطیات بکس رکھنے کا ہدف دیا اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ پنجاب کے  ذمہ داران نے قومی طبی کونسل حکیم محمد احمد سلیمی سے اسلام آباد میں قومی طبی کونسل کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دوران ِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی جس پر حکیم صاحب نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آخر میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ : حکیم نعیم عطاری شعبہ رابطہ برائے حکیم پنجاب دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نوابشاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے تاجران محمد شاہ نواز اور محمد عدنان سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے تاجران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمتحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)