کینیا کے شہر نیروبی میں
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام
لوگوں کے دلوں میں
اولیائے کرام رحمہم اللہ علیہم کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیا کے شہر نیروبی میں دینی ماحول سے منسلک اسلامی
بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسول کے بعد ”غوثِ اعظم رحمۃاللہ
علیہ
ایمان کے محافظ ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکا ئے محفل کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ ڈونیشن سمیت ٹیلی تھون میں اپنا حصہ
ملانے کا ذہن دیا جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی۔