افریقی ملک کینیا کے شہر
نیروبی کی ڈویژن پاک لینڈز میں ہونے والے دینی کام
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدینی
کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ افریقی ملک کینیا کے شہر نیروبی کی ڈویژن پاک لینڈز کا دورہ
کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شخصیات سے اُن کے گھروں پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیروبی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں سے ملاقات
کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ نیروبی شہر میں واقع اسپرنگ ڈیل اسکول کا وزٹ
کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے اسکول میں ویڈیو کلپس کے ذریعے اسٹوڈنٹس
کو نماز کا طریقہ سکھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے پر
مشاورت کی۔