12 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Friday, May 9, 2025
ویسٹ لینڈ کینیا
میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد
Sat, 19 Nov , 2022
2 years ago
گزشتہ روز افریقی ملک
کینیا کے شہر نیروبی کی ویسٹ لینڈ میں ایک شخصیت اسلامی
بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شانِ
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے دورانِ بیان شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص
پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔