21 شوال المکرم, 1446 ہجری
کینیا، یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران سمیت سینٹرل افریقہ ریجن
نگران کا مدنی مشورہ
Sat, 19 Nov , 2022
2 years ago
بیرونِ ملک میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں کینیا ،یوگینڈا اور
تنزانیہ کی ملک نگران سمیت سینٹرل افریقہ ریجن نگران شریک ہوئیں۔
اس
مدنی مشورے میں امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے
فرمان کے مطابق روزانہ دو گھنٹے دینی کام کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور
یوگینڈا کے نیو اسٹریکچر کے حوالےسے کلام
کیا گیا۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے لئے اپنی معاون تیار کرنے پر تبادلۂ خیال کیا
اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔