12 نومبر 2022ء بروز ہفتہ منسٹر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، قاری زوار بہادر، سابقہ وفاقی وزیر تعلیم منسٹر شفقت محمود، منسٹر ہاؤسنگ پنجاب میاں اسلم اقبال، منسٹر پنجاب بلدیات جناب محمدالرشید، ایم این اے کرامت کھوکھر، بیرسٹر ایم این اے(ٹکٹ ہولڈر ) بختیار قصوری، ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر میاں افتخاراور ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر جمشید چیمہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے  والدہ کی اہمیت و عظمت “  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں شعبہ مکتبۃالمدینہ کی کتاب ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلمشرکائے اجتماع میں تقسیم کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)