25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں UK میں اسلامی بہنوں کے لئے 3 دن پر مشتمل رہائشی
کورس ”آغاز دینی کام“ کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً اُن کی
تربیت کی جاتی ہے۔
دورانِ کورس نگران عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس
کی تربیت کی اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اپنے وقت کی قدر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے
ساتھ کرنے نیز اپنے نگران کی اطاعت کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔