شعبہ مدنی
کورسز (اسلامی بہنیں ) دعوتِ اسلامی کے تحت تمام (Teenage) بچیوں کے لئے کورس”قرآن اور
سائنس“ مرتب کیا گیاہے جس کا آغاز پاکستان میں وارڈ سطح پر
جبکہ اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو
گا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ
کورس 18 اپریل 2026ء کو شروع ہوکر 20 اپریل 2026ء
کو ختم ہوگا جس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ (60
منٹ) ہوگا۔
کورس کی
خصوصیات:
الْحَمْدُ لِلّٰہ! اس کورس میں
قرآن کے بارے میں عقائد، قرآن اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی شان، قرآن اور سائنسی علوم مثلاً Cosmology, biology, Oceanic Barriers, کے بارے میں مفید معلومات نیزاس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملےگا ۔
کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت : (Teenage) بچیوں کے لئے۔۔ تو جلدی کیجئےکہیں دیر
نہ ہوجائے۔
داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن/
ڈسٹرکٹ/ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
رابطہ فرمائیں۔
اسلامی بہنیں اس
ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں۔
Dawateislami