عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پھلروان پنجاب میں احکامِ مسجد کورس منعقد ہوا جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائےکورس کو مسجد کے آداب واحکام بیان کرتے ہوئے چندہ جمع کرنے اور خرچ کرنے کی احتیاطیں بتائیں نیز وقف کے احکام اور مسجد متولی کی ذمہ داریوں پر تربیت کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )