9 نومبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن   برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں انجمن تاجران حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری اور ان کے ہمراہ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری امجد علی آرائیں اور لطیف آباد ڈویژن کے انجمن تاجران کے صدر نعمان وزیر اور انجمن تاجران کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد علی راجپوت نے دورہ کیا۔

فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجران کو برانچ کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز اس موقع پر مجلس ائمہ مساجد دعوت ِاسلامی کے ذمہ دار حاجی نعمان عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کی تعارفی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )