اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ میں ڈیف اسلامی کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دوورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو پابندی کے ساتھ روزانہ قراٰنِ کریم کی زیارت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں ڈیف اسلامی بھائیوں نے قراٰنِ پاک کی زیارت بھی کی۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری ڈیف ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

المدینۃ العلمیہ“ دعوتِ اسلامی کاایک ایساعلمی و تحقیقی شعبہ ہے جہاں 135سے زائد مدنی علمائے کرام Islamic Scholars)(اہم ترین اسلامی موضوعات پر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کالمز، آرٹیکلز، اسکرپٹس، فیچرز اور کتب و رسائل لکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔

امیراہل سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ علْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ادارہ ابتداً چھ6 شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔پھر ان میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔2022ء تک المدینۃ العلمیہ کے 23ذیلی شعبہ جات قائم کئے جا چکے ہیں۔

المدینۃ العلمیہ کی کراچی کے علاوہ ایک برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، پنجاب میں بھی قائم ہوچکی ہےالمدینۃ العلمیہ کم وبیش 22 سال سے تصنیف و تالیف اورتراجم وتحقیق کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

تادمِ تحریر (اکتوبر2022ء) تک اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ سےجوکتب ورسائل فائنل ہوئے ان کی تعداد 1 ہزار 400 سے زائد ہے جن کے کل صفحات 1 لاکھ 75000 سے زائد ہیں۔جو کہ دوصورتوں میں دستیاب ہیں۔تقریباً600سے زائد کتب ورسائل PDFكی صورت میں ویب ایڈیشن ہیں اور 790 کتب و رسائل ہارڈ کاپی کی صورت میں مطبوعہ ہیں۔

اسلامک ریسرچ سینٹر ’’المدینۃ العلمیۃ کی اکتوبر 2022ء میں فائنل ہونے والی اور چھپنے والی کتب و رسائل درج ذیل ہیں۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر2022ء میں فائنل ہوکر چھپنے کے لئے جانے والی کتب ورسائل:

1)روٹی کا احترام۔

2)گناہ کی پہچان۔

3)نام رکھنے کی 18سنّتیں اور آداب۔

4)اسلامی بیانات(جلد:11)۔

5)بزرگوں کے عقیدے۔

6)نماز پڑھنے کے باوجود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟

7)سیرتِ عیسیٰ ومریم علیہ السلام ورضی اللہ عنہا۔

8)فیضانِ شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر 2022ء میں پاکستان سے چھپنے والی کتب ورسائل:

1)باوفا شوہر(تذکرۂ جانشین امیراہلسنت قسط2)۔

2)اچھے میاں کی اچھی باتیں قسط1۔

3)امیراہلِ سنت سے غوث پاک کے بارے میں سوال جواب۔

4)حوریں افضل ہیں یا جنتی عورتیں۔

5)سب سے آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

6)اصول الدعوۃ والارشاد نیکی کی دعوت کے اہم اصول۔

7)نصاب توقیت حصہ اول۔

8)مرحوم والدین کے حقوق۔

9)احیاء العلوم مترجم(منتخب ابواب)۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر2022ء میں مکتبۃ المدینہ العربیہ کے ذریعے دارالکتب العلمیہ بیروت سے چھپنے والی کتب ورسائل:

1)الفوزالکبیر فی اصول التفسیر ویلیہ الانوارالرضویہ فی القواعدالتفسیریہ۔

2)نفحات الصلاۃ۔

3)شجرۃ الطریقۃ القادریۃ العطاریۃ مع المنظومۃ العطریۃ والاوراد والاذکار۔

4)فوزالکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ او فوقھا تحت الصدر عن الشفیع المظلل بالغمام۔

5)جدالممتار علی الدرالمختار(7جلدیں)۔

المدینۃ العلمیہ کے اکتوبر2022ء میں سافٹ کاپی (PDF)میں جاری ہونے والے تحریری بیانات:

جمعۃ المبارک کےتحریری بیانات:

1)قرآنِ پاک اور نعتِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

2)پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیاری ادائیں۔

3)فیضانِ ربیع الآخر۔

4)واہ کیا بات ہے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے تحریری بیانات:

1)موئے مبارک کے واقعات۔

2)چہرہ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دیکھتے رہ گئے۔

3)آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی دنیا سے بے رغبتی۔

دو خطرناک بھیڑیئے۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز المدینۃ العلمیہ کی جانب سےسافٹ کاپی میں اکتوبر2022ء میں جاری ہونے والےرسائل:

1)لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 01)۔

2) لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 02)۔

3) لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 03)۔

4)آواز سے متعلق خلاصۂ تحقیقاتِ رضویہ۔

5)مجموعہ شمارہ جات ماہنامہ معین لاہور تاجپورہ۔

(رپورٹ:مولانا تصور عباس عطاری مدنی)


03نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ داران کا مختلف شخصیات(ایم ۔این ۔اے ۔ملک کرامت کھوکھر ، اے ۔سی ۔ماڈل ٹاؤن کے ریڈر عقیل گجر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ۔ڈی ۔اے رائے محمود ، پی ۔سی ۔ایس ۔ آر ۔سی سوسائٹی کے صدر ملک مصطفی کھوکھر ، پراپرٹی ڈیلرز خرم صاحب اور محمد علی بٹ اور دیگر افسران ) سے ملاقاتوں کا شیڈول ہوا جس میں ذمہ داران نے اجتماعِ غوثیہ میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی ۔ ( رپورٹ: محمد کامران غازی بیورو کریسی ڈیپارٹمنٹ کارکردگی آفس شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام P.C.S.I.Rلیبارٹری کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے عہدیداران و شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے علمی نکات بیان فرمائے۔


04نومبر 2022ء کو جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول سندرانہ ٹاؤن واربرٹن میں  محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران ، جامعۃ ُالمدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذہ ٔکرام ، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی واربرٹن کی پچھلے ایک سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا ، شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور معاشرے میں اچھے ماحول کی افزائش کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ محفلِ پاک میں ایس ایچ او تھانہ واربرٹن افتخار احمد جوئیہ ، سینئر صحافی و ڈسٹرکٹ رپورٹر سماء نیوز عثمان سندرانہ ، چوہدری ثقلین جٹ ، ڈسٹرکٹ رپورٹر پبلک نیوز و صدر سٹی پریس کلب واربرٹن چوہدری عبد الغفار نے بھی محفلِ نعت میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


04نومبر 2022ء کولاہور ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار عظیم عطاری کی فیضانِ مدینہ ننکانہ آمد ہوئی جہاں نمازِ جمعہ ادا کرنے  کے بعد فیضانِ مدینہ شاہکوٹ ذمہ داران سے مدنی مشورہ کے لئے پہنچے ، جس میں سانگلہ ہل شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عظیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ: رانا ساجد عطاری ڈسٹرکٹ ننکانہ ؛کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


03اور04 نومبر 2022ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی کے وفد نے دورہ کیا  جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات ہو ئی ان میں :

محمد وسیم(چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن)، طفیل احمد پلیجو(ا سپیشل سیکریٹری، محکمہ لوکل گورنمنٹ)، نواز سوہو(اسپیشل سیکریٹری، محکمہ صحت)، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی(ایڈیشنل سیکریٹری (ایڈمن) محکمہ صحت)، مولا بخش شیخ(ایڈیشنل سیکرٹری جنرل)اور دیگر افسران شامل تھے۔

ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی کاتعارف کروایا بالخصوص چیئر مین محمد وسیم کو شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 1 نومبر 2022ء کو بہاولپور سٹی  میں قائم پرنسپل ہائی ا سکول میں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن سٹی شعبہ تعلیم بہاولپور ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے اسٹاف سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعدازاں اسکول میں اساتذہ و اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماعِ میلاد اور فیضانِ فرض علوم کورس منعقد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر پرنسپل صاحب نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ: عباد الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2 نومبر 2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ بیرون ملک آئمہ مساجد کے تحت ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ آئمہ ذمہ دار مولانا قاسم مصباحی صاحب آئمہ اورسیز ذمہ دار مولانا شعبان عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں آئمہ ذمہ دارنے ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کے درمیان ’’امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مقامیوں میں دینی کام کرنے کے اہداف دیئے نیز ٹیلی تھون مہم کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کورنگی ڈسٹرکٹ سے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعی طور پر ڈیف (گونگے بھرے )اور عمومی اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذکرے کی ترجمانی کی اور آخر میں انہیں مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں آنے اور مدنی مذاکرے میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں فیصل آباد کے علاقے  آفیسر کالونی نمبر 2 میں ایک شخصیت کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمد ہوئی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے آبِ زم زم کی برکات اور فضائل پر مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز شرکا کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنت داڑھی مبارک سجانے کی ترغیب دی ۔

مزید دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو ترغیب دینے کے بارے میں ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے خیر و برکت کی دعا کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام پچھلے دنوں اجی بابا کالج انوار شریف مظفرآباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس ، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید و نعتِ رسول مقبول سے ہوا۔اس کے بعد شعبۂ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار مبلغ ِدعوت اسلامی عبد القیوم عطاری نے ’’سیرتِ رسول علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے میلاد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

اجتماعِ میلاد کے بعد کالج انتظامیہ کے ہمراہ میٹنگ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر کالج میں اس طرح کے اجتماعات وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہیں گے تو طلبہ کی دینی اور اخلاقی تربیت بھی ہوتی ہے اور پھر یہی طلبہ آگے چل کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں گے۔ ( رپورٹ: عبد القیوم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)