3نومبر
2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسکہ سیالکوٹ
میں ڈسکہ موٹروے پولیس کے آفیسرز عتیق الرحمن اور ارسلان صاحب نے دورہ کیا۔
اس موقع پر نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال نے انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
دورانِ
گفتگو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا گیا جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب
سراہا اور آخر میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ نے
انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ کُتب
و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
نگران عالمی مجلس مشاورت کا
ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے اپنی ریجن
نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورہ کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
اپنے اپنے ملکوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ منعقد کرنے اور
انفرادی رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگران ِعالمی مجلس مشاورت نے یورپین
یونین میں فیضان صحابیات کے آغاز کا فولو اپ لیا اور ریجن نگران اسلامی بہنوں
سے اپنے اپنے مقامیوں میں دینی کام کرنے کے
اہداف دیئے۔
ڈیفنس میں ٹاؤن نگران
اسلامی بہن کےمرحوم بیٹے کے ایصالِ ثواب کے لئے
محفلِ میلاد کا انعقاد
پچھلے دنوں ڈیفنس میں ٹاؤن
نگران اسلامی بہن کے بیٹے کا انتقال ہو گیا جن کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں
ہونے والے 3 دن کے رہائشی کورس ”آغاز دینی کام “ میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اپنے وقت کی قدر کرنے، دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے طے شدہ مدنی پھول کے
مطابق اپنے نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت ڈویژن
پشاور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن ڈونیشن
بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔
ابتداءً شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا
جائزہ لیا نیزگھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات لی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ
بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں
میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔
گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن
بکس دعوتِ اسلامی کے تحت ہزارہ ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
پاکستان سطح کی ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اُن
سے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا
جائزہ لیا نیز گھریلو صدقہ بکس و ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات لی ۔
آخر میں شعبے کےاہداف
پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔
شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
پاکستان سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا
جس ذیلی تا ڈویژن ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے
اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا نیز گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی
معلومات لی ۔
اسی طرح مدنی مشورے میں شعبے کےاہداف پورا کرنے
اور مزید گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام ہوا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت پچھلے
دنوں پاکستان سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نےملتان ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ملتان کی ذیلی تا ڈویژن ڈونیشن بکس ذمہ
داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے
اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا نیز گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی
معلومات لی۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شعبےکے اہداف پورا
کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام ہوا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام راولپنڈی دارالسنہ میں جاری رہائشی فیضانِ قراٰن و مدنی قاعدہ کورس کی شرکا
اسلامی بہنوں کے درمیان ایک سیشن ہوا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اسی طرح اسلام آباد پاکستان
میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ
گرلز میں اسٹاف و طالبات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہن نے ”علمِ دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آزاد جمبوں کشمیر کے ڈویژن پونچھ اور میرپور میں قائم
عاشقانِ رسول کے جامعات کا وزٹ کیا اور وہاں موجود معلمات و ناظمات سے ملاقات کی۔
بعدازاں جامعات میں درسِ
نظامی (عالم کورس) کرنے والی طالبات کے
درمیان مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےجس میں انہیں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے/پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورسز کرنے/ کروانے نیز گھر گھر تعلیمِ
قراٰن کا فیض عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کا دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ
قاعدہ و ناظرہ، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور پاکستان سطح کی شعبہ قاعدہ و ناظرہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کراچی سندھ سے صوبۂ بلوچستان کے سرکاری ڈویژن راولپنڈی،
اسلام آباد نیز آزاد جمبوں کشمیر کے تینوں
سرکاری ڈویژن مظفرآباد، پونچھ اور میرپور
کا شیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شعبہ ذمہ داران و مدرسات کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے اور شعبہ جات
کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بہنوں کو تعلیمِ قراٰن
کو گھر گھر عام کرنے نیز ان شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔
علاوہ ازیں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے مزید جذبے
کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ کورسز کرواکر مدرسات تیار کرنےاور ان مدرسات کے ذریعے نیو
مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کا عزم کیا۔
6نومبر کو بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا
”بڑی
گیاہویں شریف“ کے سلسلے میں 6 نومبر 2022ء کی شب
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا، اس کے بعد سنتوں بھرا بیان
ہوگا۔ بیان کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے
میں سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے اس کے علاوہ دوران مدنی مذاکرہ بارگاہ
ِغوثیت میں منقبت غوث اعظم بھی پیش کی جائے
گی۔
صلوۃ
و سلام اور دعاپر اجتماع کا اختتام ہوگا جبکہ آخر میں عاشقان غوث اعظم کو لنگر
غوثیہ بھی پیش کیا جائے گا۔
اس کے
علاوہ مہاجر کالونی گراؤنڈ میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی اور پارک Bبلاک نزد جامع مسجد رشیدہ بیگم سٹی
ہاؤسنگ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے
والے اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹرنیٹ
مدنی مشورے
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان کے مختلف شہروں (حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص اور بھمبھور ڈویژن) کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن، تحصیل اور ٹاؤن
نگران اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے منعقد ہوئے۔
نگرانِ پاکستان اسلامی
بہن نے ان مدنی مشوروں میں ڈویژن تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو 13 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے ٹیلی تھون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے طریقۂ کار کے مطابق کوشش کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان نےاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہونےوالےہر اجتماع میں 10 یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں
کی ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دنیا بھر میں اسلامی
بہنوں کے ذریعے ہونے والےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں راولپنڈی، ڈی
جی خان، ملتان اور بہاولپورکی ڈویژن
، ڈسٹرکٹ ، میٹروپولیٹن ، تحصیل و ٹاؤن نگران کی اسلامی بہنوں کے بذریعہ آن لائن
مدنی مشورے ہوئے۔
ان مدنی مشوروں میں
نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور کوشش
کرنے کی ترغیب دلائی۔