شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر عارف والہ ڈسٹرکٹ پاکپتن میں واقع فرنٹیئر کالج میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قران و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ شعبہ عبد الوہاب عطاری نے سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ارشد حسن عطاری رکنِ زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)