9 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپائر کالج منڈی
بہاؤالدین میں محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس
میں پرنسپل، پروفیسرز اور طلبہ شریک ہوئے۔
محفلِ
میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ
کریم و نعتِ رسول علیہ
السلام
سے کیا گیا پھر مبلغِ دعوت ِاسلامی نے ’’ سیرتُ
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )