8 نومبر 2022ء بروز منگل خیر خواہی اُمت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محافظِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

صوبہ پنجاب کے ذمہ دار حاجی رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار سید نعمان عطاری نے مدنی مشورہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کام کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے اور اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ عطیات بکس رکھنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )