9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے پچھلے دنوں گورنمنٹ
ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل
اور اساتذہ نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں شعبہ تعلیم گوجرانوالہ
ڈویژن کے ذمہ دار نے ’’ باطنی گناہوں کے بارے میں معلومات‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کے مطابق اپنی اور اسٹوڈیٹس کی تربیت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔مزید انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ (
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )