9 رجب المرجب, 1446 ہجری
جشنِ خیر الوریٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے پاکستان کے شہر عارف والہ ڈسٹرکٹ
پاکپتن میں واقع سپیرئیر کالج میں میلاد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
اور ٹیچرز سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قران و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سےکیا گیا جبکہ نگرانِ شعبہ عبد الوہاب عطاری نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:ارشد حسن عطاری رکنِ زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)