2 نومبر 2022ء بروز بدھ کمالیہ آباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی جواد عطاری کے گھر آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے جواد عطاری کی والدہ کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاور حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اہلِ خانہ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت کو رقم جمع کروائی جس پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کو ٹیلی تھون کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جس طرح آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نبی ماننا ایمان کا حصہ ہے عین اسی طرح حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آخری نبی ماننا بھی اسلامی عقائد میں شامل ہے۔

اسی عقیدے کو مسلمانوں کے دلوں اور ذہنوں میں مضبوط کرنے کے لئے شیخ طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 42 صفحات کا رسالہ سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاچار زبانوں(اردو ، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 42 صفحات کا رسالہ سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپڑھ یا سن لےاُسے بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے سب سے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عرسِ غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ویب سائٹ سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا حسین تذکرہ کو اپڈیٹ کردی گئی ہے۔

عاشقان رسول اس ویب سائٹ میں ملاحظہ کرسکیں گے:

سیدنا سرکار غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا ٭ شجرہ نسب ٭بچپن کے حالات ٭مقام و مرتبہ ٭بے شمار کرامات ٭ملفوظات عالیہ ٭اوراد و ظائف ٭آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سے متعلق مختلف کتابیں ٭میڈیا لائبریں میں بیانات اور منقبیں ٭اس کے علاوہ اور بہت کچھ۔۔۔

تو آج ہی سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے:

https://abdulqadirjilani.net/


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کےتحت  فیضانِ مدینہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں صوبہ انٹئیر سندھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی ، صوبائی قانونی مشاورت کے ذمہ دار محمد عمران احمد عطاری ،لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ذمہ دار مولانا واجد عطاری مدنی،نواب شاہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا ذیشان عطاری مدنی، میرپور خاص ڈویژن ذمہ دار مولانا الطاف حسین عطاری مدنی،حیدرآباد اور بنبھور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا نعمان عطاری مدنی اور صوبائی آفس ذمہ دار فارض عطاری نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا وسیم عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے لئے وقف کی گئی پراپرٹی ،دینی کاموں میں ترقی وغیرہ جیسے اہم امور پر تربیت فرمائی اور اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


30اکتوبر 2022ء    بروز اتوار بعد نمازِ عشاء اشرف مسجد محمودآباد چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چنیسر ٹاؤن کے ذیلی تا ٹاؤن مشاورت ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی علی عطاری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ مشاورت کے نگران سید قذافی عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بجائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی نیز انہیں گیارہویں شریف کے مہینے میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں مسجد درس دینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب بھی دلائی۔بعدازاں رکن شوریٰ نے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ساجد عطاری مدنی قافلہ چنیسر ٹاؤن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی تحریک دعوت اسلامی تحت  گلبرگ ٹاؤن میں بننے والے دعوت اسلامی کے پہلے مدنی کلینک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مینجمنٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرک سینٹرل کے نگران محمد رضا عطاری نے کلینک مینجمنٹ کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


30اکتوبر 2022ء  بروز اتوار ڈسٹرکٹ02 ملیر میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر سید قذافی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: ساجد عطاری مدنی قافلہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں گلشنِ معمار یوسی فیضان سٹی میں جامع مسجد آمنہ ستَّار کا افتتاح ہوا ۔

رپوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ نگران سید سرفراز عطاری نے مسجد کا افتتاح فرمایا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مساجد و مدارس کی تعمیرات میں تعاون کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں احسن آباد میں قائم امیرِ معاویہ مسجد کا سروے کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں سے مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  ساؤتھ اور ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خدام المساجد والمدارس کے آفس میں بعد نماز عشاء مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ سید لقمان عطاری نے ٹاؤن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار ذوالفقار عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالجبار عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم دربار سیّد پیر زین الدین آغا گیلانی، دربار حضرت دوکانی بابا اور دربار بادشاہ آغا زرغون روڈ رحمۃاللہ علیہم کے مزارات پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گدی نشین اور مزار انتظامیہ سے ملاقات کی نیز انہیں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔بعدازاں ذمہ داران نے زائرین کے درمیان سیکھنےسکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن کےشفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شعبہ عرفان عطاری اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سےگفتگو کی نیزسید انس عطاری نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی بذریعہ انٹرنیٹ تربیت کی۔( رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)