کَنزُالمدارس بورڈ کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت  جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے دارُ الحديث میں کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔ اس موقع پر کیرئیرکونسلنگ ذمہ دار ڈاکٹر حافظ احمد سعیدعطاری مدنی اور جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم مدنی نے طلبہ کرام کی کیرئیرکونسلنگ کی اور طلبہ کرام کی جانب سے کئے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیما ت سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 نومبر 2022ء بروز بدھ کراچی کے علاقے لیاقت آباد یو سی 3 کی جامع مسجد حنفیہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت کا عملی طریقہ نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


02نومبر 2022ء کو ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ ڈسٹرکٹ کورنگی میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات حاجی یعقوب عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی  نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمان کلہوڑ ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈائریکٹر پارکنگ اویس خان ، ڈائریکٹر انفارمیشن آیاز خان ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر ، ڈائریکٹر انکروچمنٹ ضہیم احمد ، سپرنٹینڈینٹ انجینئر گلفام چنا ، ایکس سی این بہروز خان ، ایکس سی این یاسر پہنور ، اسسٹنٹ انجینئر عامر خان ، اے ای اسد اللہ ، اے ای غیاث الدین ، اے ای اعجازانڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ وسیم شمع ، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسین احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر نثار احمد ، ڈپٹی عرفان احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین جٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک طارق احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ بارکھان فدا حسین بھنگر سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکی خدمات کا تعارف بیان کیا ۔

نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونیوالے ٹیلی تھون میں حصہ ڈالنے کا ذہن دیا اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عبد الکریم عطاری بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ: ارسلان عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن لورالائی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے حکیم اختر اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار نے حکیم اختر سمیت وہاں موجود دیگر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت نارتھ ناظم آبا د کاہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جامع مسجد بھزاد سخی حسن میں بعد نمازِ عشا منعقد کیا جاتا ہے، مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


01نومبر 2022ء کو سندھ سیکریٹریٹ کا دعوتِ اسلامی کے وفد نے دورہ کیا ، جہاں ہادی بخش کلہوڑو(سیکریٹری ڈس ایبل پرسن ڈیپارٹمنٹ ) اور سرفراز کھیرو (ڈپٹی سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے سیکریٹری ہادی بخش کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ، خاص طور پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں آگاہی دی جس پر سیکریٹری صاحب نے شعبہ اسپیشل پرسنز کو رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا ۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جسے سیکریٹری صاحب نے قبول کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


25 اکتوبر2022ء بروز منگل خالد بن ولید روڈ چنیسر ٹاؤن  میں واقع شوروم میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس محمد اسماعیل عطاری نے ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کی اورانہیں ملک و بیرون ِ ملک میں دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اوراِن حضرات کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے تعاون کی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ ( رپورٹ: خالد بن ولید روڈ چنیسر ٹاون عبد الوہاب عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار سینٹرل ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور سے ذمہ داران نے ملاقات کی انہیں FGRF کا تعارف پیش کیا اور ساتھ ملکر شجرکاری کی اس موقع پر چیف آفیسر محمد یوسف بھی ساتھ تھے ۔

اسکے علاوہ ذمہ داران نے صدر بار میں نیاز باجوہ سے ملاقات کی اور بار کونسل میں سنتوں بھرا اجتماع انعقاد کرنے کے حوالے سے گفتگو کیا ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


31 اکتوبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ میں شیڈول ہوا جہاں آغا فخر حسین (ایڈیشنل سیکریٹری ، محکمہ صنعت) ، ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ، محکمہ صحت ) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں  کیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ ٔجات کا تعارف کروایا ، انہیں فیضانِ مدینہ کا وزٹ اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر آغا حسین نے وزٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور میں قائم پنجاب بریل پریس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بریل انسٹرکٹر سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے انسٹرکٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز بریل سسٹم اور بریل مشین کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

بعدازاں محمد حنیف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے بریل رسائل اور نابینا افراد میں ہونے والی دینی خدمات پر انسٹرکٹر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری کے ہمراہ احمد اویس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں حنیف عطاری کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران بچوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے نابینا ٹیچرز سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے لئے بنائے گئے جامعۃالمدینہ کے حوالے سےگفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 نومبر 2022ء بروز بدھ تحصیل فیروزوالہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں خود کفالت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ذمہ دارشیخوپورہ محمد ناصر عطاری نے سرفراز عطاری (ڈسٹرکٹ شیخوپورہ خصوصی ڈونیشن بکس) نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کم و بیش 8 خصوصی ڈونیشن بکس فروز والا سٹی میں لگوائے۔

اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سے کوشش کرنے کاذہن دیا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور اہلِ علاقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)