20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں قصورڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبے کی ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں
پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول
کا جائزہ لیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات
لی۔
بعدازاں اہداف کو پورا کرنے اور مزید گھریلو
صدقہ بکس رکھوانے کے متعلق کلام کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔