25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مسلمانوں کی عورتوں میں
نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی
کی ذمہ دار اسلامی بہنیں وقتاً فوقتاً کوششیں کرتی رہتی ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ یو سی پی آئی بی (UC, PIB) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
عالمی مجلس مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔