17 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
مختلف ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Wed, 9 Nov , 2022
2 years ago
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں فارایسٹ ریجن نگران، جاپان، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ اور سری لنکا
سمیت ایران کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون
میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بہنوں کواس کی ترغیب دلانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔