3 اور 4 نومبر 2022ء  بروز جمعرات اور جمعہ حیدرآباد ڈویژن کے تنظیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا۔

خاص طور پر مدرسۃُالمدینہ بالغان پڑھانے پر ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے مدرسۃُالمدینہ بالغان پڑھانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ مجلس نے مدرسین پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدرسۃُالمدینہ بالغان پڑھانے اور دینی کام وفرض علوم کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کا ذہن بھی دیا۔اس موقع پر رکنِ مجلس کراچی و حیدرآباد تبریز عطاری مدنی نے بھی دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)