دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کے تحت 7 نومبر 2022ء کو چنیسر گوٹھ میں قائم فیضانِ عطار مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ عطار مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ ‘‘ کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کے سلسلے میں کی جانے والی دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)