دعوتِ اسلامی  کے تحت ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان بشیر چوک ٹالپر کالونی میں بڑی رات گیارہویں شریف کا اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے ’’سیرتِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آغاز ہوا۔ بیان کے بعد شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کے تحت تکمیلِ قرآن و مدنی قاعدہ مکمل کرنے والےاسلامی بھائیوں میں ڈویژن نگران ذوالقرنین عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران فضل احمد عطاری نے تحفے تقسیم کرتے ہوئے اسناد پیش کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)