گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت جھنگ روڈ ریسکو دفتر فیصل آباد میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر انچارج محمد عرفان سمیت ریسکیو عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے سٹی میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے کورس میں شریک عملے کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)