جمیل الرحمٰن عطّاری ( درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ فیضان
فاروق اعظم لاہور ،پاکستان)

اے عاشقان
نماز! اللہ کریم کی
رحمت سے ہمیں بے شمار انعامات عنایت ہوئے ہیں الحمدللہ ان میں سے نماز بھی ایک
عظیم الشان انعام ہے، اسی طرح نماز باجماعت کی دولت بھی کوئی معمولی انعام نہیں
اللہ پاک کے فضل و کرم سے یہ بھی ہمارے لیے بے شمار نیکیاں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔اللہ
پاک قرآن مجید میں سورۃ البقرہ ،آیت نمبر : 43 میں ارشاد فرماتا ہے : وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳)ترجمہ
کنز الایمان اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس یعنی” رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو“ سے
مراد یہ ہے کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھو جماعت کی نماز تنہا نماز پر ستائیس درجے
افضل ہے(تفسیر
نعیمی جلد 1، ص330)
حدیث: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:حضور
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے چالیس دن نماز فجر اور عشا باجماعت پڑھی اس کو
اللہ پاک دو براتیں عطا فرمائے گا ایک نار سے دوسری نفاق سے ۔( تاریخ بغداد، رقم:6231،ج11،ص384
)
حدیث: ابن ماجہ، ابن عمر رضی اللہ عنہما
سے راوی کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو مسجد میں چالیس راتیں نماز عشا
باجماعت پڑھے کہ رکعت اولی فوت نہ ہو اللہ تعالی اس کے لیے دوزخ سے آزادی لکھ دیتا
ہے۔( ابن ماجہ، ابواب المساجد، حدیث:798،ج1،ص437)
حدیث:صحیح بخاری اور مسلم میں ہے کہ
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
سوال کیا۔ اعمال میں سے اللہ تعالی کے نزدیک کون سا عمل محبوب ہے ؟ آپ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا وقت کے اندر نماز پڑھنا ۔(صحیح بخاری ،ج1، ص194، حدیث:
527)
حدیث: صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ
تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ نمازیں اور
جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک ان تمام گناہوں کو مٹا دیتے ہیں جوان کے
درمیان ہوں جب کہ کبائر سے بچے ( صحیح مسلم ،کتاب الطہارات ،باب الصلاۃ الخمس ،ص144،حدیث:233)
حدیث: ام المومنین حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ
میں سخت بیماری حاضر ہوئی حضرت بلال رضی
اللہ تعالی عنہ آپ علیہ السلام کو نماز کی اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوئے
تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ارشاد فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو
جماعت کروائے پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھانے میں مشغول تھے تو اتنے میں
سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے مبارک طبیعت میں کچھ بہتری محسوس کی اور دو صحابہ کو
سہارا کی سعادت عطا فرما کر مسجد کی جانب تشریف لے چلے، کہ آپ علیہ السلام کے
مبارک قدم زمین پر لگ رہے تھے حضرت ابوبکر نے آپ علیہ السلام کے مبارک قدموں کی
آہٹ محسوس کی تو پیچھے ہٹنے لگے آپ علیہ السلام نے ان کو اشارہ کیا کہ پیچھے نہ
ہٹیں پھر آپ علیہ السلام صدیق اکبر کے قلب کی جانب بیٹھ گئے، صدیق اکبر کھڑے ہو کر
اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے صدیق اکبر حضور کی اقتدا
میں نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ صدیق اکبر کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے ۔(بخاری،ج1، ص284،
حدیث: 713ملخصاً)
پیارے اسلامی بھائیو! سنا آپ نے نماز کی جماعت کی کیا فضیلت ہے اور
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت سے کیسی محبت تھی کہ بیمار ہونے کے باوجود جماعت
نہیں ترک کی امتی کو بھی جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیے۔اللہ پاک نماز باجماعت
کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
شناور غنی بغدادی ( درجۂ خامسہ جامعۃُ المدینہ فیضان امام
غزالی فیصل آباد پاکستان)

ایمان کی تعریف: ایمان کا لغوی معنی ہے : تصدیق کرنا
یعنی سچ مان لینا اور اصطلاح شرع میں ایمان کے معنی
ہیں : سچے دل سےان سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضروریات دین سے ہیں
قرآن کریم
جہاں سب کی ہدایت و اصلاح کا ذریعہ ہے وہیں یہ اہل ایمان کے لیے ایک دستور حیات ہے
اس لیے اللہ پاک نے قرآن پاک میں مسلمانوں کو حسین انداز سے مخاطب کر کے خصوصی
احکامات سے نوازا ہےاس خطاب کے ساتھ آیات کی کل تعداد 89ہے جبکہ دیگر الفاظ کے
ساتھ اور احکام بھی قرآن مجید میں دیے گئے ہیں۔
راعنا کہنے سے منع کرنے کا حکم: سورہ
بقرہ کی آیت نمبر: 104 میں ارشاد ہوتا ہے: اے ایمان والو راعنانہ کہو اور یوں عرض
کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور کافروں کے لیے دردناک
عذاب ہے۔
صبر اور نماز سے مدد چاہنے کا حکم:
سورۃ البقرہ آیت نمبر:153 میں ارشاد باری تعالی ہے: ترجَمۂ کنزُالایمان:
اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔
پاکیزہ چیزیں کھانے کا حکم: سورۃ
البقرہ آیت نمبر:172 میں ارشاد ربانی ہے: ترجمۂ کنزالایمان: اے
ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا احسان مانو اگر تم اسی کو
پوجتے ہو ۔
روزوں کے فرض ہونے کا حکم: سورۃ
البقرہ آیت نمبر:183 میں فرمان خداوندی ہے: اے ایمان والو تم پر
روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے ۔
اسلام میں پورے پورے داخل ہونے کا حکم: سورۃ
البقرہ آیت نمبر :208 میں فرمایا : اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہواور شیطان
کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
راہِ خدا میں خرچ کرنے کا حکم :سورۃ
البقرہ آیت نمبر: 254 میں ارشاد فرمایا: اے ایمان والو اللہ کی راہ میں ہمارے دئیے
میں سے خرچ کرو وہ دن آنے سے پہلے جس میں نہ خریدفروخت ہے نہ کافروں کے لیے دوستی
اور نہ شفاعت اور کافر خود ہی ظالم ہیں ۔
سود سے بچنے کا حکم: سورۃ البقرہ آیت
نمبر :278 میں ارشاد باری تعالی ہے :اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو
باقی رہ گیا ہے سود اگر مسلمان ہو ۔
ناحق مال نہ کھانے کا حکم :سورۃ
النساء آیت نمبر:29 میں اللہ تعالی کا فرمان ہے:ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان
والو آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ مگر یہ کہ کوئی سودا تمہاری باہمی رضا
مندی کا ہو اوراپنی جانیں قتل نہ کرو بے شک اللہ تم پر مہربان ہے۔
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا حکم :سورۃ
النساء آیت نمبر59 میں ارشاد ہوتا ہے :اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم
مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں پھر اگر تم میں کسی بات کا جھگڑا
اٹھے تو اُسے اللہ و رسول کے حضور رجوع کرو اگر اللہ و قیامت پر ایمان رکھتے ہو یہ
بہتر ہے اور اس کا انجام سب سے اچھا۔
وسیلہ تلاش کرنے کا حکم: سورۃ المائدہ آیت
نمبر:35 میں ارشاد ہوتا ہے:ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس
کی طرف وسیلہ ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ۔

دھوکا ایک ایسا قبیح عمل ہے جسے ہر صورت میں اسلام نے نا پسند
قرار دیا ہے جبکہ آج دھوکہ دہی لوگوں کے
درمیان ایک عام سی چیز بن گئی ہے، لوگ ایک دوسرے کو اس طرح دھوکا دیتے ہیں گویا ان
کے نزدیک اسلام میں یہ حرام اور گناہ کا کام ہی نہ ہو ۔دھوکے میں دنیاوی اور
اخروی دونوں طرح کے نقصان ہیں۔ دھوکہ بازوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے: یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ۚ-وَ مَا
یَخْدَعُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَؕ(۹)ترجَمۂ کنزُالایمان: فریب دیا چاہتے ہیں اللہ اور ایمان
والوں کو اور حقیقت میں فریب نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور انہیں شعور نہیں۔(پ1،البقرۃ:9)
دھوکے کی تعریف:علامہ عبدالرؤف مناوی رحمۃ اللہ
علیہ لکھتے ہیں :کسی چیز کی(اصلی)حالت کو پوشیدہ رکھنا دھوکا ہے۔(فیض
القدیر،ج6،ص240،تحت الحدیث:8879)
دھوکے کے متعلق احادیثِ مبارکہ:
حدیث:دھوکا
دینے والے سے اللہ عزوجل کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
لاتعلقی کااظہار کیا ہے چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ”جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص ہم کو دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔(صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَان،حدیث: 283)
حدیث:رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ”قافلہ سے نہ ملو بیع کے لیے۔اور نہ بیچے شہر والا باہر والے کے مال کو اور نہ بند رکھو تھن میں دودھ اونٹ کا یا بکری کا پھر کوئی خریدے ایسے جانور کو (جس کا دودھ تھن میں رکھا گیا ہو دھوکا دینے کے لیے) تو خریدنے والے کو اختیار ہے (جب وہ دودھ دوہے اور اس کو معلوم ہو کہ دودھ اتنا نہیں نکلا جتنا گمان تھا) اگر پسند آئے تو رکھ لے اور جو ناپسند ہو تو وہ جانور واپس کر دے اور ایک صاع کھجور کا دودھ کے بدلے پھیر دے۔(صحيح مسلم/كِتَاب الْبُيُوعِ،
حدیث:3815 ملتقط)
حدیث:نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ فریب دوزخ میں لے جائے گا اور جو شخص ایسا کام کرے جس کا حکم ہم نے نہیں دیا تو وہ مردود ہے۔(صحيح البخاري/كِتَاب الْبُيُوعِ
/حدیث2142)
حدیث:اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
"المكر والخديعة في النار "مکر اور
دھوکا آگ میں ہیں۔(سلسلۃ احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة
/حدیث:2567)
مذکورہ
آ یت اور احایثِ مبارکہ سے یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ اسلام دھوکا دہی کو
سخت نا پسند کرتا ہے کہ چنانچہ سیدی سندی اعلی حضرت علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتےہیں:’’غدر (دھوکا دہی)و
بد عہدی
مطلقاً سب سے حرام ہے مسلم ہو یا کافر، ذمی ہو یا حربی، مستامن ہو یا غیر مستامن،
اصلی ہو یا مرتد ۔ (فتاوی رضویہ، جلد 14، صفحہ 139، رضا فاؤنڈیشن، لاهور)
اللہ تبارک و
تعالیٰ ہمیں دھوکا دینے اور دھوکا کھانے سے محفوظ فرمائے۔آمین

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج
میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرنسپل، ایڈمنسٹریشن اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس محفلِ میلاد میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”نبیِ پاک ﷺ کی سیرت پر عمل
کرنا کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
گیارہویں
کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد

عاشقان رسول کو دین و شریعت کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے،اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے
کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اپنے
مریدین کی اصلاح اجتماعات و مدنی مذاکروں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں ، اسی سلسلے میں
26 اکتوبر 2022ء بمطابق 30ربیع الاول 1444ھ سے 6 نومبر 2022ء بمطابق 11 ربیع الآخر
1444ھ تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی میں روزانہ بعد نمازِ عشاء مدنی
مذاکرہ منعقد کی جارہی ہے۔
ان مدنی مذاکروں میں کراچی شہر کے مختلف
علاقوں کے عاشقان رسول کی شرکت ہوتی ہے،جن
میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ یہ مدنی مذاکرے ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے روزانہ براہ ِراست
مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جاتے
ہیں،تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے کی درخواست
ہے۔
اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا جدول:
جدول
مدنی مذاکرہ ربیع الآخر 1444ھ |
||||
کراچی سٹی ڈویژن 01، ڈویژن
02 ڈسٹرکٹ وائز جدول |
||||
تاریخ مدنی |
تاریخ عیسوی |
دن |
ڈسٹرکٹ |
ٹاؤن |
شب 30ربیع الاول |
26اکتوبر |
بدھ |
ملیر02 |
گڈاپ 02، گڈاپ 03، ابراہیم
حیدری01، 02 ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے تمام
اداروں اور تمام شعبہ جات کی شرکت ہوگی |
شب 01 ربیع الآخر |
27 اکتوبر |
جمعرات |
ہفتہ وار اجتماع |
ہفتہ وار اجتماع |
شب 02 ربیع الآخر |
28 اکتوبر |
جمعہ |
ملیر01ایسٹ کورسز |
سہراب گوٹھ ٹاؤن ، بحریہ
ٹاؤن، تھانہ بولا خان ٹاؤن ، صفورہ ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن ، گلشن اقبال ٹاؤن ، جناح ٹاؤن ، چنیسر ٹاؤن مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی
سٹی اور فیضان مدینہ کراچی کے تمام کورسز کا اسٹاف و طلبہ کرام |
شب 03 ربیع الآخر |
29 اکتوبر |
ہفتہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
شب 04 ربیع الآخر |
30اکتوبر |
اتوار |
ساؤتھ |
صدر ، گارڈن ، آرام باغ ،
سول لائنز، لیاری ٹاؤن 01، چاکیواڑہ ، ڈیفنس ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے تمام
اداروں اور شعبہ جات کی شرکت |
شب 05 ربیع الآخر |
31اکتوبر |
پیر |
سینٹرل |
گلبرگ، لیاقت آباد، ناظم
آباد، نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
شب 06 ربیع الآخر |
01نومبر |
منگل |
ویسٹ |
منگھو پیر01،02، مومن آباد
، اورنگی ٹاؤن ویسٹ ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے
اور شعبہ جات کی شرکت |
شب 07 ربیع الآخر |
02نومبر |
بدھ |
کورنگی |
لانڈھی ، کورنگی ، شاہ
فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کورنگی ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
شب 08 ربیع الآخر |
03نومبر |
جمعرات |
ہفتہ وار اجتماع |
ہفتہ وار اجتماع |
شب 09 ربیع الآخر |
04نومبر |
جمعہ |
کیماڑی |
ماڑی پور ، کیماڑی ، بلدیہ
ٹاؤن ، مورڑو بحر ٹاؤن کیماڑی ڈسٹرکٹ کے تمام
ادارے اور شعبہ جات کی شرکت |
شب 10 ربیع الآخر |
05نومبر |
ہفتہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ |
شب 11 ربیع الآخر |
06نومبر |
اتوار |
بڑی گیارہویں شریف |
بڑی گیارہویں شریف |

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر سیالکوٹ میں واقع گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں محفلِ میلاد کا
انعقاد ہوا جس میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کالج
کے عاشقانِ رسول شریک تھے۔
تلاوتِ قراٰنِ مجید اور
نعتِ رسول ﷺ کے بعد محمد ثوبان
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کی
اہمیت پر عاشقانِ رسول کی تربیت کی نیز اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا۔ بعدازاں کالج کے پرنسپل کی جانب سے محمد ثوبان
عطاری کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ
کی تعریف میں نعت شریف پڑھی، بعدازاں ہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی عبد
الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان عبد الوہاب
عطاری نے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران نے ڈائریکٹر آف کالج سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں UMT (یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی) سیالکوٹ کیمپس میں فیکلٹی کے
درمیان سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ شعبہ تعلیم کے نگرانِ میٹرو سٹی سیالکوٹ حاجی
فاروق عطاری نے ”دیدارِ مصطفیٰﷺ کی طلب“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو سرکارِ دوعالم ﷺ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28
اکتوبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا۔جہاں افسران (خالد خان ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی
وسائل، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت محمد حسین، آصف راجپوت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت،
نذیر خاصخیلی سیکشن آفیسر اور قاضی عابد)سے
ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات افسران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے بتاتے
ہوئے امیرِ اہلِ سنت کی علم دین سے محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے گیارہویں شریف کے
مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سپیریئر کالج تحصیل
شکر گڑھ ضلع نارووال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس
سمیت ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کے آغاز میں
تلاوتِ قراٰن کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس
میں نذارنۂ عقیدت پیش کیا، تلاوت ونعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سورۃ الحجرات کی تشریح بیان کرتے ہوئے اپنے کردار کو سنوارنے کے متعلق
شرکا ئے اجتماع کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے
دنوں حافظ امداد الہٰی ایڈووکیٹ، سول جج لاہور محبوب الہٰی کی والدہ اور سابق
چیئرمین محمود حسین رحمانی کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں مدرسۃالمدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے فکرِ
آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
نماز جنازہ پڑھایا نیز نمازِ
جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات
(سابق وفاقی وزیر ایم این اے میاں فرخ حبیب ، سابق وفاقی وزیر و ایم این اے عابد شیرعلی،
ایم پی اے و چیئرمین پی ایچ اے شکیل شاہد ،ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا،سابق
صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آباد اختر ورک، کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 108 میاں نبیل،
سابق چیئرمین شیخ عرفان یونس، سابق چیئرمین ڈاکٹر مقبول جمشید) نے شرکت کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو
پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام تحصیل ظفروال ضلع نارووال میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ
کالج میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم سلطان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)