9 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج
میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرنسپل، ایڈمنسٹریشن اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس محفلِ میلاد میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”نبیِ پاک ﷺ کی سیرت پر عمل
کرنا کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
مزید
نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے شرکائے محفل کو حضور ﷺ کی سیرتِ
طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)