27اکتوبر2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایس ایس پی آفس میں ڈی آئی بی انچارج منہاج الحسن، ڈی آئی بی ماجد خان اور محمد فیضان سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ایس ایس پی آفس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا اور اجتماع میلاد رکھوانے نیز ایشو برانچ اور لیگل برانچ میں افسران سے ملاقاتیں ہوئیں نیز ایم پی اے غلام جیلانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام پچھلے دنوں  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی ایم سی آفس لانڈھی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نےافسران اور عملے (ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمان کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ڈائریکٹر انفارمیشن آیاز خان، ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان،پیپلز پارٹی کورنگی کے انفارمیشن سیکرٹری جانی میمن اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی )سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔اس کے علاوہ ڈی ایم سی آفس میں اجتماع میلاد رکھنے پر تبادلہ خیال کا سلسلہ بھی ہواجس پر افسران نے خدمات ِدعوت اسلامی کو سراہتے ہوئےاس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے ڈی پی او دفتر سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ڈی پی او دفتر کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

تفصیلات کے مطابق افسران (ایس پی انویسٹی گیشن محمد سلیمان، ڈی ایس پی لیگل رانا شہباز، ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق،ڈی ایس پی سی آئی اے محمد ناصر،ڈسٹرکٹ سکیورٹی انچارج حافظ سعید، انچارج شکایت سیل انسپکٹر حافظ خالد،انچارچ اوسیز انسپکٹر ندیم، انچارج او ایس برانچ انسپکٹر کاشف بٹ، پی ایس او ڈی پی او شیراز احمد، پی آر او ڈی پی او خرم شہزاد، انچارج ڈسٹرکٹ فرنٹ ڈیسک خرم شہزاد، جعفر ایس ایچ او تھانہ سول ہسپتال، افضال ممتاز،ایس ایچ او تھانہ کینٹ رانا اقبال، ایس ایچ او تھانہ نیکا ،فیصل ریاض باجوہ، ایس ایچ او میاں رازق اور ڈی پی او وی ) اور دیگر عملے نے جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 اکتوبر 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ہائی اسکول میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کے بہاولپور ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنے اخلاق کو سنوارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ اجتماع ٹیچرز حضرات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف امور پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شجر کاری کے سلسلے میں سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سندھ بقاءُ اللہ انڑ کی خواہش پر کلفٹن آفس میں دورہ کیا۔اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد علی ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء ُاللہ سے ملاقات کی۔

رپوٹ کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی ،فلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا اور شجر کاری کے حوالے سے جگہ کا وزٹ کروایا نیز شجر کاری کا دن اور وقت طے کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماڑی پور ٹاؤن نگران رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبد الوہا ب عطاری رابطہ برائےٹرانسپورٹ سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ داراحمد اویس عطاری اور بلوچستان کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن اسکول IPHC کوئٹہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے اسکول کے پرنسپل و اسٹاف سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دیگر سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے دورانِ میٹنگ اسکول میں ٹیچرز ٹریننگ منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسکول کے کلاس رومزکا وزٹ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے اجتماعِ پاک کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سے شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ داران کی شرکت رہی۔

مبلغینِ دعوتِ اسلامی مولانا عامر سلیم عطاری (صوبائی ذمہ دار) اور مولانا عرفان عطاری مدنی (رکنِ شعبہ) نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر رکنِ شعبہ وڈویژن ذمہ دار رضوان عطاری بھی موجود تھےح۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 30 اکتوبر 2022ء بروز اتوار امریکی ریاست نیویارک میں واقع لانگ آئلینڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اسٹیٹ نگران نیویارک محمد مدثر عطاری نے دورانِ حلقہ دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں خواب میں سرکار ﷺ کی زیارت کرنے کے متعلق بتایا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ نگران نے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار نیویارک ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کشمیرباغ میں موجود نجی میڈیکل کمپنی (Medical transcription billing company) کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی MTBC میڈیکل کمپنی کے جنرل منیجر علی شوکت اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی دعوت دیتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی تحریک دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور ٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں۔ دعا و صلاۃ و سلام پر اختتام ہوا۔