27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوتِ اسلامی کے
تحت 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کیماڑی کے ذمہ داران اور ٹاؤن ذمہ داران
کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
سیّد لقمان عطاری نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے لئے
ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف دیئے۔
اس دوران سٹی ذمہ دار محمد یوسف رضا عطاری نے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی۔اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ
دار حاجی مدنی رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد و
المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)