01نومبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مرکزیِ مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری ایاز عطاری نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام اسٹاف کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے نیز  دعوتِ اسلامی کی 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ یونٹ کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ کیا اور یونٹس جمع کرنے کے اہداف بھی دئیے ۔

اس موقع پر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے نگران حاجی سہیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔ فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ڈویژن کے نگران مولانا عابد حسین عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں تمام اسٹاف کی طرف سے اہداف کو پورا کرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)