بذریعہ
انٹر نیٹ نارتھ امریکہ ، سینٹرل & ساؤتھ امریکہ ریجنز کا مدنی مشورہ
27
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ نارتھ امریکہ، سینٹرل
& ساؤتھ امریکہ ریجنز کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے ٹیلی تھون سے متعلق ترغیب دلائی نیز ہر منسلک تک
رسائی کرنےاور ان سے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ساتھ ساتھ ای ۔رسید
اور تقرری مکمل کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی ۔
٭اسی
طرح 28 اکتوبر 2022ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ ساؤتھ افریقہ ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون سے متعلق
ترغیب دلائی گئی اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یورپین
یونین ریجن میں دعوت
اسلامی کی جانب سے 26 اکتوبر2022ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ 8 دینی کام کے سلسلے میں نکات بتاتے ہوئے ذہن سازی کی نیز ای -رسید اور تقرری سے
متعلق بات چیت ہوئی اورتقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف لئے ۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
لاہور
، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کے آن لائن مدنی مشورے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت
27اکتوبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں لاہور ،گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل
آباد اور سرگودھا ڈویژنز
کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن
میں ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن، تحصیل
اور ڈویژن تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں نکات بتائے اور دینی کام مدنی مرکز کے طریہ کار پر کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز فی
اجتماع 10 ٹیلی تھون کے یونٹ پورا کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ دھوراجی کالونی بہادر آباد کراچی میں قائم جامع
مسجد حبیبیہ سے متصل جامعۃالمدینہ بوائز ( نائٹ) فیضان شمع مدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک کی ابتداء
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور ﷺ
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
بعدازاں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بڑے
بیٹے رجب عطاری کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں رجب
عطاری کو مبارکباد دی اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے نومود بچے کے کان میں اذان دی۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے بچے کو گھٹی دی اور بہت ساری دعاؤں سے نوازا جبکہ وہاں موجود
ذمہ داران نیز عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو پوتے کی ولادت پر
مبارکباد پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب
وروز کی ٹیم اور رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ موالانا
ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نگرانِ
پاکستان مشاورت اور اُن کے بیٹے کو
مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد
کے تمام سیکورٹی گارڈ کی نگرانِ پاکستان مشاورت کی بارگاہ
میں حاضری
28 اکتوبر
2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
تمام سیکورٹی گارڈ کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری
ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں
ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی دعوت کا اہتمام کیا اور خود اسلامی بھائیوں میں کھانا تقسیم فرمایا نیز سنت کے مطابق بیٹھ کر کھانے کے بارے میں ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار مولانا
یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں خواجہ نگر ہری
پور روڈ تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حضرت خواجہ سخی
رحم الدین اولیاء چشتی صابری قادری علیہ الرحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار نے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر علاؤہ الدین چشتی صابری سے ملاقات کی اور انہیں
شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا نیز مزار شریف میں عرس کے موقع پر قراٰن
خوانی کرنے پر مشاورت کی۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار
نے تحصیل نگران کے ہمراہ عرس اور مزار شریف میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ ذمہ داران کی
تقرری کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان
کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حاجی سردار گڈز ٹرانسپورٹ
کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
29 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت حاجی
سردار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ فیصل آباد میں اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
احمد رضا عطاری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اس اجتماع کا آغاز کیا جبکہ منیب عطاری نے نعت شریف پڑھ کر عاشقانِ
رسول کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں مولانا محمد عرفان عطاری مدنی نے ”تلاوتِ قراٰن
اور اس سے محبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ ذمہ داران کی تربیت کے لئے
مدنی مشورہ منعقد ہوا جبکہ دیگر شہروں سے ذمہ داران نے آئن لائن شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور مزید بہتری کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کی
تربیت کے لئے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پیر محل میں احکام
مسجد کورس کروایا گیا۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کی آباد کاری کرنے
پر شرعی رہنمائی کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اور ”مسجد کے آداب، وقف اور چندہ
کرنے کے احکامات“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ہر متولی و وقف سے متعلق افراد کی اپنے منصب
کے مطابق علم حاصل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ:محمد عابدعطاری
مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
دعوت
اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2022ء کو عالمی مجلس مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا۔مدنی مشورے میں اوورسیز ریجن اور شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کے متعلق بات چیت ہوئی
جس میں دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ
کرنے، آفس ذمہ دارہ سےمشاورت کرنے کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا نیز اہداف کی
تقسیم کاری اور کارکردگیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے
گئےاور ستمبر 2022ء کی کارکردگیوں کی پریزنٹیشن
چیک کی گئی۔
٭علاوہ
ازیں قاعدہ و ناظرہ کے ہونے والے لرننگ سیشن میں عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ’’قرآن کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے پروفیشنل انداز ٹیچنگ و شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری
جانب ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلا
می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
27
اکتوبر 2022ء کو ڈیفنس کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان
اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری،
چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق قادری صاحب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
اور صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی دینی، سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت
کی۔
شیخ
الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔