پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں نورپور سیداں میں شعبہ مزارات اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نقشبندی مجددی علیہ رحمۃ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر سید امجد حسین شاہ مدظلہ العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے سجادہ نشین کو  ماہِ اکتوبر کا”ماہنامہ فیضانِ مدین“  تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رحمان سٹی شاہدرہ لاہور کی تحصیل فیروزوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب اور ڈویژن لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کے حوالے سے قراٰن محل کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر کلام کیااور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں تیار ہونے والے جدید باکسز کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شعبے کےدینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے جدید بڑے ڈرم رکھنے نیز شعبے کی خود کفالت کے لئے ڈونیشن بکس رکھوانےکے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصوبائی ذمہ دار کے ہمراہ  لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری   بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار  ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر گوجرہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے متعلق ایک سیشن کیا۔

دورانِ سیشن رکنِ شوریٰ  حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکام پر بریفنگ دی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے متعلق افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے متعلق ایک سیشن کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکام پر بریفنگ دی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے متعلق افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

اسپیشل پرسنز  میں دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ننکانہ تحصیل ننکانہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار شکیل عطاری اور علی حسن عطاری سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے دینی کاموں پر تبادلہ خیال ہوا۔بعدازاں ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کے درمیان تربیتی حلقہ لگا جس میں اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کرنے اور ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون اورگھریلو صدقہ باکس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

حلقے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مسجد کی آباد کاری اور احکام مسجدکورس کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں اس کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اکتوبر 2022ء بروز بدھ کوئٹہ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سائن لینگویج میں نماز کے فرائض و شرائط اور استاد کے ادب پر تربیت کی نیز اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل مختلف اپلیکیشنز ڈاؤنلوڈ کروائی اور استعمال کا طریقہ کار بتایا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈسٹرکٹ چنیوٹ تحصیل لالیاں میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس میں سیاسی ،سماجی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول سے کیا گیا بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی تحصیل نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں حاضرین کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات ملتان روڈ بورے والا میں قائم ڈگری کالج باہر والا گراؤنڈ نزد تحصیل کچہری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور ﷺ کی بارگاہ نذارنۂ عقیدت پیش کیا،بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”لعابِ دہنِ اقدس کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

بعدِ بیان معمول کے مطابق درودِ پاک پڑھائے گئے نیز ذکر اللہ کا بھی سلسلہ رہا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی جزوقتی کورس کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان اعلیٰ حضرت دارلسلام ٹوبہ میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعد میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی نیز مختلف جزوقتی کورسز کرنے کی دعوت دی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے کورس کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کے تحت صوبہ پنجاب میں اسپیشل پرسنز کے کورس میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر صوبائی مشاورت کے رکن نے شرکائے کورس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دینی کا م کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ گوجرانولہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد کے وہ طلبۂ کرام جن کی سال 2022ء میں دستار بندی کی گئی ان کی اور پاکستان مشاورت آفس فیصل آباد کے ذمہ داران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی پاس حاضری ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے فارغ ہونے والے طلبہ ٔکرام اور ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے نیز 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تکبر، غرور اور عناد جیسی باطنی بیماریوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور حاضرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں طلبۂ کرام اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)