دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت پچھلے دنوں پاکستان سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نےملتان ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ملتان کی ذیلی تا ڈویژن ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا نیز گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات لی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شعبےکے اہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام ہوا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔