گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت ڈویژن پشاور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

ابتداءً شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا نیزگھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات لی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےاہداف پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔