دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قاعدہ و ناظرہ، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور پاکستان سطح کی شعبہ قاعدہ و ناظرہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کراچی سندھ سے صوبۂ بلوچستان کے سرکاری ڈویژن راولپنڈی، اسلام آباد نیز آزاد جمبوں کشمیر کے تینوں سرکاری ڈویژن مظفرآباد، پونچھ اور میرپور کا شیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ ذمہ داران و مدرسات کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بہنوں کو تعلیمِ قراٰن کو گھر گھر عام کرنے نیز ان شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔

علاوہ ازیں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے مزید جذبے کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ کورسز کرواکر مدرسات تیار کرنےاور ان مدرسات کے ذریعے نیو مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کا عزم کیا۔

اسی طرح دورانِ شیڈول مختلف مقامات پراسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں مثلا ًہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، علاقائی دورہ اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کرنےکے ساتھ ساتھ عیادت و تعزیت کا بھی سلسلہ رہا ۔