دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی دارالسنہ میں جاری رہائشی فیضانِ قراٰن و مدنی قاعدہ کورس کی شرکا اسلامی بہنوں کے درمیان ایک سیشن ہوا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اسی طرح اسلام آباد پاکستان میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسٹاف و طالبات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علمِ دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آزاد جمبوں کشمیر کے ڈویژن پونچھ اور میرپور میں قائم عاشقانِ رسول کے جامعات کا وزٹ کیا اور وہاں موجود معلمات و ناظمات سے ملاقات کی۔

بعدازاں جامعات میں درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے والی طالبات کے درمیان مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے/پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورسز کرنے/ کروانے نیز گھر گھر تعلیمِ قراٰن کا فیض عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔