21 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ سے 3 دن کا مدنی قافلہ گلشن ٹاؤن میں سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسن کے ساتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری اورگلشن ٹاؤن کے ٹاؤن ذمہ دار نے سفر کیا۔

مدنی قافلے میں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو سائن لینگویج میں نماز کے فرائض و واجبات سکھائے اور ساتھ ساتھ نماز کا پریکٹیکل کروایا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسپیشل ایجوکیشن ڈگری کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز طلبہ کومکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب پیش کرتے ہوئےدعوت اسلامی کی موبائل اپلیکیشنز کا تعارف کروایا اور انہیں استعمال کا طریقہ کار بتایا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں قائم میلاد کمیٹی کے ممبران اور تاجر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران ممبران اور تاجران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی اور اُن کے کئے دعائےخیر کروائی۔

اس موقع پر فیصل آباد میلاد کمیٹی کے ممبران اور تاجران نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو سیلاب زدگان کے لئے رقم جمع کروائی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز   فیصل آباد سے 2022ء میں درس نظامی (عالم کورس) سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی دستار فضیلت کے لئے کونز مارکی کینال روڈ فیصل آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتیانِ کرام، اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ مدنی چینل فارغ التحصیل ہونے والے طلبۂ کرام کی تربیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قراٰن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔

وقتِ مناسب پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کراچی سندھ کے علاقے DHA میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قرانِ مجید سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی تعریف میں نعت شریف کا نذارنہ پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعد اجتماع مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے پر کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں کاسندھ سیکریٹریٹ میں جدول ہوا جہاں پر مختلف سیاسی و سماجی لوگوں سے ملاقات  کی جن میں :

1) Dr. Muhammad Ali, D.G College Education Department Sindh

2) Professor Salman Raza, D.G Private Institutions, Education Department

3) Abdul Sattar Memon, Director Private Institutions Education Department

4) Abdul Aziz, Deputy Director, College Education Department

5) Mr. Mujtaba, P.S. to Minister Excise, Taxation and Food Department

اور دیگر افسران شامل تھے ، دورانِ ملاقات ذمہ داران نے تعلیمی اداروں میں محافل میلاد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں اعوان ہاؤس ہلز روڈ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری  نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع میلاد میں سابقہ ایم۔ این۔اے ۔ ملک شاکر بشیر اعوان ، سابقہ ایم ۔پی۔ اے۔ملک جاوید اعوان، رنراپ ایم ۔این ۔اے۔ملک مظہر اعوان، بزنس ٹائیکون ملک احمد جاوید اعوان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک محمد عابد اعوان و دیگر سابقہ چیف جسٹس پاکستان کے بیٹوں نے بھی شرکت کی ۔

اجتماع میلاد کے بعد شخصیات نے رکن شوری سے ملاقات کی اور کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن پنجاب ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان حافظ محمد قربان عطاری  اور ان کے ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کا وزیر اعلی پنجاب ہاؤس اور آئی جی آفس میں دورہ ہوا ، جس میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

دورہ کے بعد نگران شعبہ قربان عطاری نے لاہور ڈسٹرکٹ مشاورت کے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں سابقہ مدنی کاموں کی کارکردگی پیش کی گئی ، اسکا جائزہ لیا گیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی نیز مشورے میں آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ : محمد لیاقت عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے تحت مولد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین محمد شبیر عطاری ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفیسر  شیخ عبد النعیم عطاری ، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد ارشد ، انچارج وین الخدمت مرکز پولیس ڈاکٹر محمد فاروق عطاری اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈی ایج کیو حافظ آباد سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

محفل میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابو البیان حاجی محمد اظہر عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا نیز شرکائے محفل کو اصلاحِ اعمال کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

نیز محفلِ میلاد کے اختتام پر شخصیات اور عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقاتیں کیں اور دعائیں بھی کروائیں ۔(رپورٹ : محمد فاروق عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ حافظ آباد ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران ڈویژن مشاورت ابو فاضل محمد عادل عطاری اور دیگر ذمہ دار ان نے بھکر پولیس ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں CTD بھکر محمد شاہد سلطان رانا، DSP لیگل بھکر محمد جاوید جسرا، SHO منگیرہ انسپکٹر ریاض چھینہ اور انچارج پولیس لائن بھکر ظہیر عباس خان بلوچ سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت کی اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں ، افسران کے درمیان مدنی حلقے کا اہتما م کیا گیا نیز افسران کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا اور اس پر افسران نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر/سرگودھا ڈویژن ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے صوبائی ذمہ دار نے حضرت پیر سید عبد اللہ شاہ کوہاٹی المعروف حاجی بہادر بابا نقشبندی علیہ الرحمۃ کے مزار شریف پرحاضری دی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے مزار میں موجود عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے ختم خواجگانِ نقشبندیہ میں شرکت کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام آباد مشاورت حاجی وقار المدینہ عطاری اور انکے ہمراہ ذمہ داران نے IG کشمیر آفس کا وزٹ کیااور IG کشمیر ڈاکٹر عامر احمد شیخ سے ملاقات کی ۔

رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے فیضانِ مدینہ اسلام آباد وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ اس دعوت کو آئی جی کشمیرعامر شیخ نے قبول کرتے ہوئےفیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد وزٹ کرنے اور پولیس لائن میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کے انعقاد کی نیت کی۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )