ڈاکٹر جون کونکورو (قونصل جنرل انڈونیشیا)اوردیگر
عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد
3
نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹر جون
کونکوروہاڈیننگراٹ (قونصل جنرل انڈونیشیا)، Mr.
Arie poluzzi (قونصل برائے اطلاعات و سماجی و
ثقافتی امور انڈونیشیا) اور علی
نور (سیکرٹری
برائے قونصل جنرل انڈونیشیا) کی آمد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے اسلامی
بھائی اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
شخصیات
نے عالمی مدنی مرکز میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ
حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات کی۔
مہمانوں
کو فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ)،
سوشل میڈیا ، مدنی چینل، ٹرانسلیشن اور
مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا وہاں ہونے والے ایکٹیویز کے بارے میں بریفنگ دی
گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور
دنیا بھر میں ہونے والی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔