عید میلادالنبی ﷺ کے
سلسلے میں 25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب یونیورسٹی لاہور
میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس و پروفیسرز کی شرکت
رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایبٹ
آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران سے ڈسٹرکٹ نگران رمضان عطاری کی ملاقات
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران سے
ڈسٹرکٹ نگران رمضان عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار رجب علی عطاری نے ملاقات کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے انہیں ریسکیو اسٹاف میں اجتماع میلاد، مدرستہ المدینہ
بالغان کی کلاس اور ماہانہ تربیتی سیشن منعقد کرنے کا ذہن دیا جس
پر آفیسر نے عمل درآمد کرنے کی نیت کی ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
20
اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے کورنگی DHO آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الحی
کھوسو، ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر احسن ، ایڈیشنل کمشنر مشتاق جتوئی اور ڈاکٹر ندیم
نواز کیساتھ ملاقات کی جس میں FGRF
کے ذمہ دار کامران عطاری نے موجودہ ڈینگی
وائرس مہم کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی
، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے تحت 26
اکتوبر 2022ء بروز بدھ ہری پور یونیورسٹی کے جناح ہال میں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین
نے شرکت کی۔
نگرانِ ڈویژن پشاور توصیف عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ اور
نوجوان نسل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو پیارے
آقا ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ ڈویژن نے
شرکائے اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کورنگی
میں ڈپٹی کمشنر سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ابراہیم
جونیجواور دیگر افسران سے ملاقات
21
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران
کورنگی میں ڈپٹی کمشنر سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق
سومرو ، ابراہیم جونیجواور دیگر افسران سے ملاقات کیں ۔
ذمہ
داران نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے دوران دعوت اسلامی کی دینی خدمات بیان کیں اور
دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے اجتماعات کے بارے میں بتایا اور اجتماعات و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ، اس موقع پر ذمہ داران نے کتابوں کا تحفہ بھی
پیش کیا۔ (رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
میانوالی پولیس لائن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
اجتماعِ میلاد کا اہتمام
پچھلے
دنوں پاکستان کے شہر میانوالی کے پولیس
لائن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں DSP ڈسٹرکٹ میانوالی، SHO، DPO میانوالی محمد نوید قریشی اور آفس کے اسٹاف ، افسران اور ایلیٹ فورس کے افسران نے شرکت کی ۔
اجتماع
میں نگران ڈویژن مشاورت ابو فاضل محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی اصلاحی و
اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ، ذمہ داران نے اجتماع
میں انفرادی کوشش بھی کی اور افسران کو
تحائف پیش کئے۔
اجتماع
کے بعد مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران کو دینِ اسلام کے اہم وبنیادی مسائل سیکھائے گئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ
میانوالی/سرگودھا ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
26 اکتوبر 2022ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ذاتی طور پر حصہ
لینے اور زیادہ سے زیادہ کوشش کرکے امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعائیں لینے کے حوالے سے
اسٹاف کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن شعبہ
محمد عرفان عطاری مدنی اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ
عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ
مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ، شفٹ ناظمین کامدنی مشورہ
25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ساہیوال
ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن کے
شفٹ ناظمین کامدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون اور برانچ
کے عملے و طلبہ سے گفتگو کرنے کے انداز پر تربیت کی۔
اس موقع پر رکن شعبہ محمد عرفان عطاری مدنی اور
ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ عطاری موجود تھے ۔بعدازاں
شفٹ ناظمین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26اکتوبر2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ شیرانوالہ
گیٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دارمولانا عامر سلیم عطاری مدنی، رکن شعبہ عرفان عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی نے
عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں بھر پور
حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ
داران نے برانچ کے تعلیمی معاملات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہورپاکستان میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اچھرہ برانچ کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی
ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی
جن میں تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات شامل تھے۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیاجس پر
وہاں موجود مدرسین و ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن
ذمہ دارمولانا محمد رضوان مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جشن ولادت مصطفی ﷺ کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ منسٹر لوکل گورنمنٹ کے کمیٹی ہال میں پروگرام منعقد ہوا جس میں منسٹر کے کوآرڈینیٹر
سردار نزاکت علی کے علاوہ افسران، اسٹاف اور مہمانوں نے شرکت کی۔
پروگرام
کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک ہونے والی خدمات دعوت اسلامی
کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور مدنی
مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ان سب کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی،ڈیپارٹمنٹ:رمضان رضا عطاری)
26
اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈی آئی جی ویسٹ میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس
میں زیڈ آئی بی انچارج حسیب اللہ ،ڈی ایس
پی گلبرگ اسد خان ، انچارج شاہد خان،پی ایس ڈی آئی جی طاہر شاہ اور دیگر پولیس نوجوانوں نے شرکت کی۔
نگران
ڈسڑکٹ ویسٹ بغداد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو پابندِ سنت بننے اور گنا ہوں سے نفرت کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر شخصیات نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ڈسٹڑک ویسٹ اویس رضا عطاری،ڈیپارٹمنٹ:رمضان رضا عطاری)