برانچ اشاعت الاسلام
ملتان مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تمام عملے کی ماہانہ میٹنگ
شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر 2022ء بروز جمعرات برانچ اشاعت الاسلام ملتان مدرسۃ
المدینہ آن لائن کے تمام عملے کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں مدرسین اور ذمہ داران
نے شرکت کی۔
رکن شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد مدنی نے شرکا سے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی
معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اُن
کی ذہن سازی کی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ داران
نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے
حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف
تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
کی نارووال ڈی پی او عبدالوحد سے ملاقات
ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے
انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
دوران
گفتگو DPO
دفتر میں شجر کاری کی گئی جس میں ڈی پی او
عبدالوحد نے ذمہ داران کے ہمراہ پودے لگائے بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا مانگی گئی اور نارووال
پولیس لائن میں اجتماع میلاد رکھنے کے
حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن،ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا بھر کے لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پچھلے دنوں لاری اڈہ بائی پاس روڈ باغ
کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر
تعداد میں شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا ﷺ کی
بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”تاجرداروں کا
آقا ہمارا نبی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو سرکار ﷺ کے اوصاف و کمالات کے بارے میں بتایا اور انہیں حضور ﷺ کی سیرت کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقارالمدینہ عطاری بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد
نعت خواں اسلامی بھائی نےسرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”اخلاق مصطفیٰ ﷺکی
بلندیاں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نبی آخر الزمان ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کے
بارے میں بتایا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں
کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس میں حصہ دلوانے کا
ذہن دیا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ بھی دیکھا گیا۔
بعدازاں شرکائے اجتماع نے
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پسرور
میں اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور ایس ایچ او سٹی جہانزیب خان سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر سفیان
دلاور ایس ایچ او سٹی جہانزیب خان،سیکرٹری بار فیاض باجوہ،سابقہ سیکرٹری بار غلام
غوث سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات ذمہ دارا سلامی بھائی نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی ،فلاحی اور سماجی
خدمات کر حوالے سے بتایا جس پر انہوں اظہار مسرت کیا اور کچہری کے سامنے پندرہ مرلہ جگہ کی رجسٹری دعوت اسلامی کے نام کروائی۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن،ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کوئٹہ
میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات حمید اللہ پیچی
و دیگر افسران سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ میں
ڈی آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان اسٹیبلشمنٹ حمید اللہ پیچی و دیگر افسران، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،
PSO آئی جی جیل خانہ جات اسد عامر، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ محمد شاہ، سیکورٹی آفیسر
نور خان کلریکل اسٹاف و یونین کے عہدے داران سے بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت جیلوں میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے
حوالے سے گفتگو ہوئی نیز شعبہ رابطہ برائے شخصیات شعبہ اصلاح برائے قیدیان (فیضان قرآن فاؤنڈیشن) شعبہ
مزارات اولیاء کے صوبائی ذمہ دار ذوالفقار علی عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سبی
پریس کلب کے سینئر صحافی آج نیوز کے
رپورٹر میر سلیم گشکوری سے ملاقات
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی پریس
کلب کے سینئر صحافی آج نیوز کے رپورٹر میر سلیم گشکوری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
دوران
ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف دینی اور
فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگوہوئی۔میرسلیم گشکوری نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر
ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں
صوبائی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد منیر عطاری بھی ساتھ تھے۔آخر میں ملک و قوم کی
سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری صوبائی ذمہ
دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں ڈپٹی کمشنر آفس حافظ آباد میں عظیم الشان محفل میلادکا انعقاد ہوا جس میں خصوصی
شرکت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالروف، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹراشفاق احمدان
کے علاوہ دفتر کے دیگر عملہ نے شرکت کی اور مکمل انتطامات دعوت اسلامی کے سپرد تھے
۔
محفل نعت
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں جامعۃالمدینہ حافظ
آباد کے مدرس مولانا شہزاد مدنی نے ’’سیرتِ
مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آخری نبی ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے
درود پاک پڑھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ستارا سپنا سٹی ڈائیو روڑ فیصل آباد پر واقع ایک شخصیت کی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل
آباد پاکستان کے علاقے ستارا سپنا سٹی ڈائیو روڑ پر واقع ایک شخصیت کی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں مختلف تاجران، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حلقے میں
شریک اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور
حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
جناح ٹاؤن کراچی ایسٹ کے
ذمہ داران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
26 اکتوبر
2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لینے کے جناح ٹاؤن کراچی
ایسٹ کے ذمہ دراران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
فیصل آباد پاکستان کے علاقے رائل ولاز ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام فیصل آباد پاکستان کے علاقے
رائل ولاز ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کے گھر پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور حضور ﷺ
کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23اکتوبر 2022ء بروز اتوار راولپنڈی میں قائم عمر فاروق کالونی میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا۔اس
موقع پر وہاں افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 150 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
اسلامی بہن نے’’ قرآن پاک کی تعلیمات‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے تعلیمات قرآن عام کرنے میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئے اپنی اور جاننے والیوں کی بچیوں کو مدرسے میں داخلہ کروانے کا ذہن
دیا نیز دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔