جس طرح آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نبی ماننا ایمان کا حصہ ہے عین اسی طرح حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آخری نبی ماننا بھی اسلامی عقائد میں شامل ہے۔

اسی عقیدے کو مسلمانوں کے دلوں اور ذہنوں میں مضبوط کرنے کے لئے شیخ طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 42 صفحات کا رسالہ سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاچار زبانوں(اردو ، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 42 صفحات کا رسالہ سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمپڑھ یا سن لےاُسے بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے سب سے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book