دعوتِ اسلامی کے تحت  23اکتوبر2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر راولپنڈی چکری روڈ ٹاؤن میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل میلاد میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’جمال مصطفیٰ ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ذیلی حلقے کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی ڈویژن ون ملیراورسینٹرل ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے۔

مدنی مشوروں میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کے تقابل کے حوالے سے نکات بتائے نیز ٹیلی تھون جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔


گزشتہ ماہ  26 ستمبر تا 25 اکتوبر 2022 ء تک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے تحت آن لائن 19 روزہ اولین علم توقیت کورس برائے خواتین ہواجس میں درجنوں عالمات و معلمات نے شرکت کی۔

اس کورس میں پانچوں نمازوں ،سحر و افطار کے اوقات و سمتِ قبلہ سائنٹیفک کیلکولیٹر کی مدد سے بذریعہ کلیہ جات نکالنے کا طریقہ سکھایا گیا نیز علم توقیت سے متعلق دیگر مفید معلومات مثلا نقشہ نظام الاوقات کیسے بنایا جاتا ہے،پریئر ٹائم ایپلی کیشن کا درست استعمال کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

آخر میں آن لائن امتحان لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والی 17 طالبات کو اسناد پیش کیں گئیں۔اس کے لئے 25 اکتوبر 2022ء کو تقسیمِ اسناد کا خصوصی آن لائن سیشن منعقد کیا گیا۔اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دارہ اور فیضان آن لائن کی عالمی ذمہ دارہ باجیوں نے شرکت کرتے ہوئے تربیتی مدنی پھول دیئے اور حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

نوٹ: پہلے لیول میں ممتاز مع الشرف ہونے والی طالبات کا سیکنڈ لیول عنقریب شروع کیا جائے گا۔

الحمد للہ! مجلس ہر ماہ یہ کورسزکروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔لہذا دسمبر 2022ء میں ہونے والے کورسز کے لئے نئے داخلے کی پوسٹ 15 نومبر 2022ء کو جاری کی جائے گی۔ لہذا داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2022ء  کو کراچی کے ساحل سمندپر واقع جزیرہ بابا بھٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کے علاوہ خصوصی حاضری صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارکی ہوئی ۔

اجتماع پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔اس کے بعد انڈونیشیا کی ریجن نگران رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔اس اجتماع میں اوورسیز انڈونیشیا سے آنے والی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 25 اکتوبر 2022ء  کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب صوبہ سطح کی ذمہ دار، سرگودھا اور ڈی جی خان کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرری مکمل کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم اور سفری شیڈول کے متعلق نکات بتائے نیز سافٹ وئیر کارکردگی کے حوالے سے بھی مدنی پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں شخصیات خواتین سے ملاقات کے پیشگی شیڈول بروقت تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


22 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامى کے   شعبہ قاعده و ناظره کورسز کے تحت لاہور دارالسنہ میں 2 دن کے لرننگ سيشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی شعبہ قاعدہ ناظرہ ڈویژن تا ڈسڑکٹ سطح کی ذ مہ دار اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔

اس موقع پر معاون مفتشہ ذمہ دار اسلامی بہن نے درجہ جائزه تفتیش کے نکات کو تفصیل سے سمجھایا نیزتقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذہن دیا اور ہاتھوں ہاتھ اہداف بهى دیئے نیز نئے مقامات پر مدارس Open کروانے سے متعلق ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں اہداف دیئے۔مزید ناظرہ قرآن کورسز میں اضافہ کے لئے عالمى سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن کے فضائل سے متعلق چند احادىثِ مبارکہ اور مدنى پهول بتاتے ہوئے شعبے کى ترقى کے لئے محنت اور لگن سے کام کرنے کا ذہن بنایا ۔

اسی طرح پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن بھی تربیت کی۔

دوسری جانب دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نے بھی بذریعہ آڈیولنک کورسز کروانےسے متعلق ذمہ دان کی تربیت فرمائی ۔آخر میں عالمى سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئےاوربہتر کارکردگی پر ان کى حوصلہ افزائى کی۔


23 اکتوبر 2022ء کو کراچی کے علاقے  عزیز آباد میں ایک اسلامی بہن کے گھر ماہِ ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر میلاد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے کلام پڑھئے گئے۔بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں۔

٭اسی طرح 24 اکتوبر 2022ء کو سرجانی ٹاؤن منگھو پیر 2 میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی خصوصی شرکت ہوئی۔اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2022ء کو عالمی مجلس مشاورت  آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔مدنی مشورے میں اوورسیز ریجن اور شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کے متعلق بات چیت ہوئی جس میں دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ کرنے، آفس ذمہ دارہ سےمشاورت کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا نیز اہداف کی تقسیم کاری اور کارکردگیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے گئےاور ستمبر 2022ء کی کارکردگیوں کی پریزنٹیشن چیک کی گئی۔

٭علاوہ ازیں قاعدہ و ناظرہ کے ہونے والے لرننگ سیشن میں عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ’’قرآن کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے پروفیشنل انداز ٹیچنگ و شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

٭دوسری جانب ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔ 


سال 2022ء میں فارغ التحصیل ہونے والے  1234 مدنی علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی

24 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 9مقامات پر ”دستار فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جن میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دستار بندی کی مرکزی تقریب میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوئی جس کے آغاز میں استاذ الحدیث، مفتی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے علم دین سیکھنےسکھانے کی فضیلت بیان کی۔

اس اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ان مقامات پر خلیفہ امیر اہلسنت مولا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتیان کرام، اساتذۂ کرام، نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ نے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کے سروں پر دستار سجائی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر مدنی اسلامی بھائی اور ان کے والدین انتہائی خوش نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں 1133 درس نظامی کے، 75 تخصص فی الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور تخصص فی الاقتصادیات کے 6 اسلامی بھائی شامل تھے۔


21 اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز شعبہ جات سے متعلق کیا کام کرنے ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی ۔

٭دوسری طرف سافٹ وئیر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی آفس کی ناظمہ اور آفس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے فیڈبیک و تجاویز کو چیک کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور متعلقہ ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ مشاورت کرنے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کا ہدف دیا۔ 


اللہ  رب العزت نے قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے، چنانچہ اگر ہم قرآنِ پاک کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ارشادِ باری تعالیٰ ملتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خُلَّةٌ وَّ لَا شَفَاعَةٌ ؕ (البقرۃ:۲۵۴) ترجمہ: اے ایمان والو! ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے اللہ کی راہ میں اس دن کے آنے سے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی۔سورۂ حدید میں ارشاد ہوا: وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ(الحدید:۷) ترجمہ: اور اس کی راہ (میں) کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا۔اسی سورت میں فرمایا گیا : وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ (الحدید۔ 10) ترجمہ: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔جبکہ سورۂ بقرہ کی ایک آیت میں تو کمال ہی فرمادیا: مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ ۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۔ (البقرہ۔ 245) ۔ترجمہ: ہے کوئی جو اللہ کواچھا قرض دے تو اللہ اس کے لئے اس قرض کو بہت گنا بڑھا دے اور اللہ تنگی دیتا ہے اور وسعت دیتا ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

اس کے علاوہ اور بھی کئی آیات ہیں جن میں راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیبیں اور خرچ نہ کرنے پر وعید یں بیان کی گئی ہیں لہذا ہمیں جب جب موقع ملے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرتے رہنا چاہیئے۔

آپ کو اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا ایک بہترین موقع دعوتِ اسلامی فراہم کرنے جارہی ہے:

وہ اس طرح کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء کو” ٹیلی تھون“ کیا جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز سے چلانے کے لئے عاشقانِ رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی روپے)“ رکھا گیا۔

دعوتِ اسلامی نہایت بڑے پیمانے پر دین کی خدمت انجام دے رہی ہے، کچھ تفصیلات ملاحظہ فرمائیے:

ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے ”جامعات المدینہ انسٹیٹیوٹس“ کی تعداد” 1309“ ہے۔

ان جامعات میں زیرِ تعلیم ”طلبہ /طالبات“ کی تعداد تقریباً ” 01لاکھ 17ہزار 402“ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان جامعات المدینہ سے اب تک درسِ نظامی مکمل کرنے والوں/والیوں کی تعداد 16 ہزار 171 ہے۔

دنیا بھر میں ”مدرسۃ المدینہ “ کی تعداد ” 6ہزار 113 “ ہے۔

ان میں حفظ و ناظرہ کرنے والے” بچوں/بچیوں“ کی تعداد” 2 لاکھ 70 ہزار246“ہے۔

مدرسۃ المدینہ کی ان برانچز سے اب” ایک لاکھ“ سے زیادہ ”حافظ قرآن“ بن چکے ہیں جبکہ اب تک ”3 لاکھ 38 ہزار 998“بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن پاک ختم کرلیا ہے۔اس کامطلب یہ ہوا کہ دعوتِ اسلامی نے 4 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ حافظ و قاری تیار کرکے امتِ مسلمہ کو دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ”جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ“ کے ان تمام طلبہ و طالبات کو تعلیم” بغیر کسی فیس کے بالکل مفت“ دی جاتی ہے۔ بلکہ جامعۃ المدینہ میں” ہاسٹل میں رہ کر “پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کو ”قیام، طعام، مکمل علاج اور لانڈری وغیرہ“ کی سہولیات بھی بالکل مفت دی جاتی ہیں۔ سبحان اللہ

یہ جان کر بھی آپ کو خوشی ہوگی کہ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں کچھ مدرسۃ المدینہ اسپیشل پرسنز کے لئے بھی قائم ہیں جن میں نابینا افراد کو بھی قرآن کریم (حفظ و ناظرہ) کی مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک جامعۃ المدینہ بھی اسپیشل پرسنز کے لئے قائم کیا جاچکا ہے جہاں بریل لینگوئج میں انہیں قرآن و سنّت کی تعلیمات سے روشناس کروایا جارہا ہے۔

مدرسۃ المدینہ بالغان کی بات کریں توتقریباً 45 ہزار 402 مدارس المدینہ بالغان میں کم و بیش 2 لاکھ 40 ہزار121 اسلامی بھائی قرآن پڑھ رہے ہیں۔

ملک و بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 05 ہزار 925سے زائد ہے، جن میں تقریباً 66ہزار 214 اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھ رہی ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمیز کی 45 برانچز ہیں جن میں ملک و بیرونِ ملک سے 21ہزار 913 اسٹوڈنٹس زیرِ تعلیم ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں 585 مراکز(فیضانِ مدینہ) قائم ہیں جن میں155 زیرِ تعمیر ہیں۔ ان مراکز میں مختلف تعلیمی اور تبلیغی فرائض انجام دیئے جاتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی، انتظامی، تبلیغی، تکنیکی ، فلاحی اور دیگر امورکو بحسنِ خوبی انجام دینے کے لئے54 ہزار سے زیادہ امپلائزہیں جن کی سیلری ہر مہینے 01ارب 51 کروڑ 31لاکھ 56ہزار اوپر بنتی ہے۔

مدنی چینل اس وقت 03 زبانوں میں چل رہا ہے۔ (01)اردو (02) انگلش (03)بنگلہ ۔ مدنی چینل کا ایک دن کا خرچہ تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کڈز مدنی چینل اور غلام رسول کے مدنی پھول و دیگرD 3اور D 2اسلامی کارٹونز بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرکے آپ تک پہنچائے جاتے ہیں۔

تبلیغی اور تعلیمی اعداد و شمار کے بعد اب اگر میں بات کروں دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کی تو بے مثل و بے مثال خدمات انجام دینے والی دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF نے بالخصوص حالیہ بارشوں اور سیلاب میں ہونے والی تباہی میں اپنی فلاحی خدمات انجام دیتے ہوئے کمال کردیا:

Relief Report Pakistan

٭01 لاکھ 20ہزار لوگوں کو ٹینٹ میں پناہ دی گئی۔

٭ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ کیش رقم متاثرین میں تقسیم کی گئی۔

٭38سو ٹن راشن 2 لاکھ 75ہزار خاندانوں میں بانٹا گیا۔

٭لاکھوں افراد کو کھانا اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔

٭متاثرہ علاقوں میں 117 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 37 ہزار افراد کابالکل مفت علاج کیا گیا۔

٭جانوروں کے علاج کے لئے 44 کیمپس لگائے گئے جن میں 77ہزار جانور وں کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔

التجا: دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات میں اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور حصہ ملائیں، اِن شآءَ اللہ دارین کی سعادتیں آپ کا مقدر ہوں گی۔

مزید معلومات اور ڈونیشن دینے کے لئے رابطہ فرمائیں۔

00447393123786

0311-1212142

donations@dawateislami.net

از: محمد عمر فیاض عطاری مدنی


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 17 اکتوبر 2022ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں عُبید قائم خانی عطاری کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستا مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے دعوت ِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا۔

شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی نیز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)