21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور
میں قائم پنجاب بریل پریس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بریل انسٹرکٹر سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ نے انسٹرکٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز بریل سسٹم
اور بریل مشین کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
بعدازاں محمد حنیف عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے بریل رسائل اور نابینا
افراد میں ہونے والی دینی خدمات پر انسٹرکٹر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہا رکیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری کے ہمراہ احمد اویس عطاری
بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری
اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)