27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
قراٰن و حدیث کی روشنی
میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد روڈ گلشن کالونی فیصل
آبادمیں وسیم عطاری کے گھر پرسیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے غوثِ پاک کی سیرت کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس
کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)