9 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر
گڑھ ضلع نارووال کے مین آڈیٹوریم میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل
پروفیسر ڈاکٹرخاور اور لیکچرارز سمیت اسٹوڈنٹس
کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ” نبی کریم ﷺنے کس طرح انسانیت کی
خدمت کی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو سرکار ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
واضح رہے یہ اجتماعِ پاک کالج
انتظامیہ کے تعاون اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے منعقد کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)