9 رجب المرجب, 1446 ہجری
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ
کے حوالے سے اسپائر کالج شکر گڑھ ضلع نارووال میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے ”کریکٹر بلڈنگ
اور اجتماعی زندگی گزارنے“ کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی تربیت کی۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کو دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)