لوگوں کو بزرگانِ دین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گیارہویں شریف کے حوالے سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً3 دن کے لئے عاشقانِ رسول پاکستان کے مختلف شہروں سے سفر کر کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آرہے ہیں جہاں اُن کی تربیت کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے سنتوں بھرے بیانات بھی ہو رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کے لئے کم و بیش 3 ہزار 400 عاشقانِ رسول مختلف شہروں سے سفر کرکے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچے جس میں نواب شاہ ڈویژن کے 2 ہزار 500، لاڑکانہ ڈویژن کے 600 اور سکھر ڈویژن کے 300 اسلامی بھائی شامل ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)