9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 1 نومبر 2022ء کو بہاولپور سٹی میں قائم پرنسپل ہائی ا سکول میں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن سٹی شعبہ تعلیم بہاولپور ذمہ
دار محمد شیراز عطاری نے اسٹاف سے ملاقات
کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعدازاں
اسکول میں اساتذہ و اسٹوڈنٹس کے درمیان اجتماعِ میلاد اور فیضانِ فرض علوم کورس منعقد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر پرنسپل صاحب نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ: عباد
الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)